کمیونٹی کے معیارات

کمیونٹی کے معیارات میں اس بات کی وضاحت موجود ہے کہ Facebook، Instagram، Messenger اور Threads پر کن چیزوں کی اجازت ہے اور کن چیزوں کی نہیں۔
تعارف
یہ معیارات لوگوں کے فیڈ بیک اور ٹیکنالوجی، عوامی تحفظ اور انسانی حقوق جیسے شعبوں میں ماہرین کے مشورے پر مبنی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ہر کسی کی رائے کو اہمیت دی جائے، ہم اس بات پر بہت زیادہ دھیان دیتے ہیں کہ ایسے معیارات قائم کیے جائیں جن میں مختلف نظریات اور عقائد شامل ہوں، خاص طور پر وہ افراد اور کمیونٹیز جنہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے یا خاطر میں نہیں لایا جاتا۔
روزانہ، لوگ اپنے تجربات شیئر کرنے، دوستوں اور فیملی کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور کمیونٹیز بنانے کیلئے Facebook، Instagram، Messenger اور Threads کا استعمال کرتے ہیں۔ ہماری سروسز کئی ارب لوگوں کیلئے مختلف ممالک اور ثقافتوں اور مختلف زبانوں میں آزادانہ طور پر اظہار خیال کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔
Meta اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ ‏Facebook،‏ Instagram،‏ Messenger اور Threads کو ایسے پلیٹ فارمز خیال کیا جانا کتنا اہم ہے جہاں لوگ بااختیار طریقے سے بات چیت کر سکیں، لہذا ہم سروس کے غلط استعمال کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس کیلئے معیارات قائم کیے ہیں کہ ان سروسز پر کن چیزوں کی اجازت ہے اور کن چیزوں کی نہیں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ کمیونٹی کے معیارات کا امریکی انگریزی ورژن پالیسیوں کے تازہ ترین سیٹ کی عکاسی کرتا ہے اور اسے ماسٹر دستاویز کے طور پر استعمال کیا جانا چاہئے۔
اظہار رائے کیلئے ہمارا عزم
ہماری کمیونٹی کے معیارات کا مقصد ایک ایسا مقام بنانا ہے جہاں لوگوں کو اظہار خیال کرنے اور رائے دینے کی آزادی ہو۔ Meta چاہتی ہے کہ لوگ اہم معاملات کے بارے میں کھل کر بات کر سکیں، چاہے تحریری کمنٹس، تصاویر، موسیقی کے ذریعے ہو یا دیگر فنکارانہ ذرائع سے، اگرچہ کچھ لوگ ان سے متفق نہ ہوں یا ان پر انہیں اعتراض ہو۔ کچھ معاملات میں ہم ایسے مواد کی اجازت دیتے ہیں جو بصورت دیگر ہمارے معیارات کے خلاف ہو سکتا ہے—بشرطیکہ یہ قابلِ خبر اور عوامی مفاد میں ہو۔ ہم نقصان کے خطرے کے مقابلے عوامی مفاد کو سمجھنے کے بعد ہی ایسا کرتے ہیں اور ان فیصلوں کیلئے انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیارات کا حوالہ لیتے ہیں۔ دیگر کیسز میں، جب اضافی سیاق و سباق سے ہمیں معقول طور پر یہ سمجھنے کی سہولت ملتی ہے کہ مواد ہمارے معیارات کے خلاف ہے تو ہم ایسے مواد کو ہٹا سکتے ہیں جس میں مبہم یا مضمر زبان استعمال کی جاتی ہے۔
اظہار رائے کیلئے ہمارا عزم سب سے اہم ہے لیکن ہم تسلیم کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ کے غلط استعمال کے نئے نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں۔ ان وجوہات کی بناء پر، جب ہم اظہار رائے کو محدود کرتے ہیں تو مندرجہ ذیل اقدار میں سے ایک یا زیادہ کے لحاظ سے ایسا کرتے ہیں:
صداقت
ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ لوگوں کو دکھائی دینے والا مواد مستند ہو۔ ہمارا ماننا ہے کہ صداقت پر عمل سے لوگوں کو اپنی بات شیئر کرنے کیلئے بہتر ماحول ملتا ہے اور اسی لیے ہم نہیں چاہتے کہ ان سروسز کو استعمال کرنے والے لوگ اپنی شناخت اور افعال کے متعلق غلط بیانی کریں۔
تحفظ
ہم ‏Facebook،‏ Instagram،‏ Messenger اور Threads کو محفوظ پلیٹ فارمز بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ ہم ایسے مواد کو ہٹا دیتے ہیں جس میں لوگوں کو جسمانی تحفظ کے لحاظ سے نقصان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ ان سروسز پر ایسے مواد کی اجازت نہیں ہے جس میں لوگوں کو ڈرانے، بائیکاٹ کرنے یا خاموش کرنے کی دھمکی دی جائے۔
رازداری
ہم ذاتی رازداری اور معلومات کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں۔ رازداری کے برقرار رہنے سے لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی ملتی ہے، وہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ ان سروسز پر کیسے اور کب شیئر کرنا ہے اور زیادہ آسانی سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
وقار
ہمارا ماننا ہے کہ وقار اور حقوق کے لحاظ سے تمام لوگ برابر ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ لوگ دوسروں کے وقار کا احترام کریں گے اور دوسروں کو ہراساں یا رسوا نہیں کریں گے۔
کمیونٹی کے معیارات
ہماری کمیونٹی کے معیارات AI کے جنریٹ کردہ مواد سمیت پوری دنیا میں ہر ایک پر اور ہر طرح کے مواد پر لاگو ہوتے ہیں۔
ہماری کمیونٹی کے معیارات کے ہر ایک سیکشن کی شروعات اس "پالیسی استدلال" سے ہوتی ہے جس میں پالیسی کے مقاصد کو بیان کیا گیا ہے اس کے بعد مخصوص پالیسی لائنز موجود ہیں جن میں مندرجہ ذیل کی وضاحت کی گئی ہے:
ایسا کنٹنٹ جس کی اجازت نہیں ہے؛ اور
ایسا کنٹنٹ جس کو دیکھنے کیلئے اضافی معلومات یا سیاق و سباق کی ضرورت ہوتی ہے، ایسا مواد جس کو وارننگ سکرین کے ساتھ اجازت دے دی جاتی ہے یا ایسا مواد جس کی اجازت تو ہوتی ہے مگر اسے صرف 18 سال اور اس سے زائد عمر کے بالغان دیکھ سکتے ہیں۔