یادگار بنانا

پالیسی کی تفصیلات

تبدیلی کا لاگ
پالیسی کا استدلال
جب کوئی فرد گزر جاتا ہے اس کے دوست اور فیملی کے لوگ ہم سے ان کے اکاؤنٹس کو یادگار بنانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ یادگار بنانے کے بعد اس فرد کی پروفائل پر موجود نام کے اوپر "یادگار" لفظ ظاہر ہوتا ہے لہذا اب یہ اکاؤنٹ ایک یادگار سائٹ ہے۔ اکاؤنٹس کو یادگار بنانے سے ایک ایسا مقام بنانے میں مدد ملتی ہے جہاں اپنے عزیزوں کو یاد رکھا جا سکتا ہے اور اس سے لاگ ان کی کوشش اور دھوکہ دہی کی سرگرمی سے حفاظت ہوتی ہے۔ لوگوں کے گزر جانے کے بعد ان کے اکاؤنٹ کو کسی بھی تبدیلی کے بغیر محفوظ رکھنا ہمارا مقصد ہے تاکہ انہوں نے جیتے جی جن پسندیدگیوں کا اظہار کیا تھا اس کا احترام کیا جائے۔
Facebook پر، ہم نے لوگوں کیلئے وارث رابطہ نامزد کرنے کی سہولت بھی رکھی ہے جو ان کی وفات کے بعد اکاؤنٹ کا خیال رکھیں گے۔ بعض دفعہ سوگوار کی سپورٹ کیلئے، ہم وارث رابطہ یا فیملی ممبرز کی درخواست پر مخصوص کنٹنٹ کو ہٹا سکتے ہیں یا تبدیل کر سکتے ہیں۔
فوت شدہ صارفین کے Facebook یا Instagram اکاؤنٹس کو یادگار بنانے کی درخواستیں مطلوبہ معلومات کے ساتھ کی جا سکتی ہیں بذریعہ:
  • Facebook دوست
  • Instagram فالوورز
  • صحیح دستاویزات والے فیملی ممبرز
‏Facebook اور Instagram پر قتل اور خودکشی کے متاثرین کیلئے اگر متوفی کی پروفائل تصویر، کور فوٹو یا ٹائم لائن پر موجود حالیہ پوسٹوں میں مندرجہ ذیل کنٹنٹ نظر آتا ہے تو متوفی کے فیملی ممبر کی درخواست پر ہم اسے ہٹا دیں گے۔ Facebook کے وارث رابطہ کے ذریعہ درخواست کرنے پر ہم اس مواد کو Facebook پر ہٹا بھی سکتے ہیں:
  • متوفی کی وفات سے متعلق مواد
  • مرحوم کی وفات، بیماری یا نقصان کی تعریف یا حمایت
  • مرحوم کی وفات میں استعمال ہونے والی اشیاء کی عکاسی۔
  • مرحوم کے قتل میں مجرم قرار دیے گئے فرد یا مبینہ قاتل کی تصویر۔
  • مرحوم کے قتل میں مجرم قرار دیے گئے فرد یا مبینہ قاتل کے تعلقات کا سٹیٹس یا دوستی کا سٹیٹس
مندرجہ ذیل کمیونٹی کے معیارات کیلئے، ہمیں مزید معلومات اور/یا سیاق و سباق میں درج ذیل تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جب متوفی کے کسی مجاز نمائندے اور صرف Facebook پر، وارث رابطہ کے ذریعے درخواست کی جائے:
  • یاد گار بنائی گئی پروفائل پر خلاف ورزی کرنے والے کمنٹس ہٹا دیں گے، عام طور پر جن کے بارے میں بتانے کیلئے متاثرہ افراد کو خود رپورٹ کرنا ہوتی ہے کہ وہ ان چاہے کمنٹس ہیں۔
  • اگر پروفائل پر نقصان دہ مواد ہو تو ہم مرحوم کی انفرادی پرائیویسی سیٹنگز کو پبلک سے صرف دوست میں تبدیل کر دیں گے
  • اگر پروفائل سے ہماری کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم اصل نام سے متعلق اپنی پالیسی کے مطابق اس پر نام کو تبدیل کر دیں گے
  • اگر دوستوں یا فالوورز کو متوفی کی وفات کے بعد ہٹا دیا گیا تھا تو پروفائل میں ان کو شامل کر دیں گے
صارف کے تجربات
اس حوالے سے چند مثالیں دیکھیں کہ Facebook پر موجود لوگوں کو اصولوں کا نفاذ کیسا نظر آتا ہے، جیسے کہ: آپ کے خیال میں جس چیز کو Facebook پر نہیں ہونا چاہیے اس کی رپورٹ کیسے کی جاتی ہے، یہ کیسے بتایا جاتا ہے کہ آپ نے ہماری کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی کی ہے اور کسی کنٹنٹ پر وارننگ سکرین دیکھنا کیسا لگتا ہے۔
نوٹ: ہم ہمیشہ بہتری کی طرف گامزن ہیں، لہذا آپ یہاں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ اس سے تھوڑا پرانا ہو سکتا ہے جو ہم فی الحال استعمال کر رہے ہیں۔
صارف کا تجربہ
رپورٹ کرنا
صارف کا تجربہ
رپورٹ کے بعد ہونے والی بات چیت
صارف کا تجربہ
ہٹائے جانے کا تجربہ
صارف کا تجربہ
وارننگ سکرینز
نفاذ
ہماری پالیسیاں Facebook استعمال کرنے والے دنیا کے تمام صارفین کیلئے ایک ہی ہیں۔
جائزہ کار ٹیم
Facebook پر لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے 15,000 سے زائد جائزہ لینے والوں کی ہماری عالمی ٹیم ہر روز کام کرتی ہے۔
سٹیک ہولڈر انگیجمنٹ
بیرونی ماہرین، اکیڈمکس، NGOs اور پالیسی ساز افراد Facebook کمیونٹی کے معیارات سے باخبر رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
یادگار بنانے کے حوالے سے مدد حاصل کریں
اس بارے میں جانیں کہ اگر آپ کو Facebook پر کوئی ایسی چیز دکھائی دے جس سے ہماری کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی ہوتی ہو تو آپ کیا کر سکتے ہیں۔
ہمارے ہیلپ سنٹر پر جائیں