غلط معلومات
پالیسی کی تفصیلات
تبدیلی کا لاگ
آج
8 اپریل، 2025
14 مارچ، 2025
8 جنوری، 2025
19 جولائی، 2024
10 جولائی، 2024
11 جون، 2024
21 مئی، 2024
7 فروری، 2024
6 دسمبر، 2023
30 ستمبر، 2023
15 جولائی، 2023
پالیسی کا استدلال
غلط معلومات ہماری کمیونٹی کے معیارات میں بیان کردہ کنٹنٹ کی دیگر اقسام سے مختلف ہے کیونکہ اس حوالے سے ممنوعہ کنٹنٹ کی جامع لسٹ پیش کرنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے۔ مثلاً، گرافک تشدد یا نفرت انگیز طرز عمل کے سلسلے میں، ہماری پالیسیوں میں وضاحت کی گئی ہے کہ کون سا کنٹنٹ ممنوع ہے اور ان پالیسیوں سے عدم اتفاق رکھنے والے لوگ بھی ان پر عمل کر سکتے ہیں۔ تاہم، غلط معلومات کے سلسلے میں، ہم اس طرح کی ہدایات فراہم نہیں کر سکتے۔ دنیا مسلسل بدل رہی ہے اور ضروری نہیں ہے کہ جو چیز ایک منٹ پہلے درست تھی وہ اگلے منٹ میں بھی درست رہے گی۔ لوگوں کے اطراف کی دنیا کے بارے میں ان کی معلومات بھی مختلف سطح کی ہوتی ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ کسی چیز کو درست سمجھتے ہوں جبکہ حقیقت میں وہ درست نہ ہو۔ محض ”غلط معلومات“ سے منع کرنے والی پالیسی ہماری سروسز استعمال کرنے والے لوگوں کو مفید نوٹس فراہم نہیں کرے گی اور وہ ناقابل نفاذ ہوگی، کیونکہ ہمیں معلومات تک مکمل رسائی نہیں ہوتی ہے۔
اس کی بجائے، ہماری پالیسیوں میں غلط معلومات کو مختلف زمروں میں رکھا گیا ہے اور اس بارے میں واضح رہنمائی فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ اُس طرح کا مواد نظر آنے پر ہم اس کے ساتھ کیا معاملہ کرتے ہیں۔ ہر زمرے کیلئے، ہمارا نقطہ نظر اظہار رائے، تحفظ، وقار، اعتبار اور پرائیویسی کی ہماری اقدار میں توازن پیدا کرنے کی ہماری کوشش کی عکاسی کرتا ہے۔
ہم ایسی غلط معلومات کو ہٹا دیتے ہیں جس کے سبب جانی و مالی نقصان کے براہ راست خطرے کا امکان ہوتا ہے۔ ہم ایسا مواد بھی ہٹا دیتے ہیں جس کے سبب سیاسی پراسسز کے فنکشنز میں براہ راست مداخلت کا امکان ہوتا ہے۔ یہ تعین کرتے وقت کہ ان زمروں میں کون سی چیز غلط معلومات ہے، ہم ایسے آزاد ماہرین کے ساتھ پارٹنرشپ کرتے ہیں جو اہل علم اور ماہر ہوتے ہیں تاکہ وہ مواد کی سچائی کا اور اس بات کا جائزہ لے سکیں کہ آیا اس سے فوری نقصان کا براہ راست خطرہ ہو سکتا ہے یا نہیں۔ مثلاً، اس میں شہری فساد کے بارے میں افواہ کی سچائی کا تعین کرنے کیلئے اُس ملک میں موجود انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ پارٹنرشپ کرنا شامل ہے۔
دیگر تمام غلط معلومات کے سلسلے میں ہم اس کے پھیلاؤ کو کم کرنے یا ایسا ماحول بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جس سے سودمند گفتگو کو فروغ ملے۔ ہمیں معلوم ہے کہ لوگ اکثر غلط معلومات کا بے ضرر طریقوں سے استعمال کرتے ہیں، جیسے کسی چیز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کیلئے (”کھیل کی تاریخ میں اس ٹیم کا ریکارڈ سب سے برا ہے!“) یا مزاح یا ہجو میں (”میرے شوہر نے اس سال کے بہترین شوہر ہونے کا خطاب جیت لیا ہے“۔) وہ غلط بیانیوں پر مشتمل کہانیوں کے ذریعے بھی اپنا تجربہ شیئر کر سکتے ہیں۔ کچھ معاملات میں، لوگ پختہ یقین کے ساتھ ایسی ذاتی آراء بھی شیئر کرتے ہیں جنہیں دوسرے لوگ غلط سمجھتے ہیں یا ایسی معلومات شیئر کرتے ہیں جنہیں وہ خود تو سچ سمجھتے ہیں لیکن دوسرے لوگ انہیں نامکمل یا گمراہ کن سمجھتے ہیں۔
اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ایسا کنٹنٹ کتنا عام ہے، ہم اس وقت صارفین کو مددگار معلومات فراہم کرنے پر توجہ دیتے ہیں جب کوئی کنٹنٹ گمراہ کن یا الجھانے والا ہو سکتا ہے۔ اس کوشش کے حصے کے طور پر، امریکہ سے باہر، ہم اپنے پلیٹ فارمز پر سب سے وائرل کنٹنٹ کی درستگی کا جائزہ لینے اور اس کی درجہ بندی کرنے کیلئے دنیا بھر میں تھرڈ پارٹی فیکٹ چیکنگ آرگنائزیشنز کے ساتھ پارٹنرشپ کرتے ہیں (امریکہ میں ہمارے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جاننے کیلئے یہاں اور یہاں دیکھیں)۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں 'کمیونٹی نوٹ پروگرام' شروع ہو رہا ہے جس سے لوگوں کو Facebook، Instagram اور Threads کی ممکنہ طور پر گمراہ کن یا مبہم پوسٹوں میں مزید سیاق و سباق شامل کرنے کی سہولت ملتی ہے (یہاں دیکھیں)۔ ہم میڈیا اور ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ کرنے کیلئے وسائل بھی فراہم کرتے ہیں تاکہ لوگ خود یہ فیصلہ کر سکیں کہ کیا پڑھنا ہے، کس پر بھروسہ کرنا ہے اور کیا شیئر کرنا ہے۔ ہم لوگوں سے یہ تقاضا کرتے ہیں کہ جب بھی وہ ایسا آرگینک کنٹنٹ پوسٹ کریں جس میں حقیقی نظر آنے والی ویڈیو یا حقیقی آواز معلوم ہونے والی آڈیو شامل ہو جسے ڈیجیٹل طور پر بنایا گیا یا اس میں ڈیجیٹل طور پر ردّ و بدل کیا گیا ہو، تو AI سے تعاون یافتہ ہمارے انکشاف کے ٹول کے ذریعے اس بات کو ظاہر کریں اور اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ہم سزا دے سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل طور پر بنایا گیا یا ردّوبدل کیا گیا ایسا مخصوص کنٹنٹ جس سے عوامی اہمیت کے معاملے میں لوگوں کو گمراہ کرنے کا خاصا زیادہ خطرہ پیدا ہوتا ہو، ہم اس پر لیبل بھی لگا سکتے ہیں۔
آخر میں، ہم دیگر شعبوں کے ایسے مواد اور برتاؤ سے بھی منع کرتے ہیں جو اکثر غلط معلومات کے پھیلاؤ سے وابستہ ہوتے ہیں۔ مثلاً، ہمارے کمیونٹی کے معیارات جعلی اکاؤنٹس، فراڈ، اور منظم غیر اخلاقی طرز عمل سے روکتے ہیں۔
چونکہ آن لائن اور آف لائن ماحولوں میں تبدیلی اور ترقی ہوتی رہتی ہے، لہذا ہم ان پالیسیوں کو بتدریج بہتر بنانا جاری رکھیں گے۔ وہ اکاؤنٹس جو مندرجہ ذیل غلط معلومات کو بار بار شیئر کرتے ہیں، ان کے مواد پر اس پالیسی کا نفاذ کرنے کے علاوہ، دیگر کارروائیاں بھی کی جا سکتی ہیں جیسے ان کے مواد کی تقسیم میں کمی، ایڈورٹائز کرنے کی اہلیت محدود کرنا یا انہیں ہمارے پلیٹ فارمز سے ہٹانا۔ جب Meta کنٹنٹ کو ہٹا دیتی ہے تب کیا ہوتا ہے اس بارے میں اضافی معلومات یہاں مل سکتی ہیں۔
گائیڈ لائنز
وہ غلط معلومات جسے ہم ہٹا دیتے ہیں:
ہم مندرجہ ذیل اقسام کی غلط معلومات کو ہٹا دیتے ہیں:
I. جانی و مالی نقصان یا تشدد
ہم ایسی غلط معلومات یا ناقابل تصدیق افواہوں کو ہٹا دیتے ہیں جن کے بارے میں پارٹنرز نے تعین کیا ہو کہ ان سے لوگوں کو ناگزیر تشدد یا جانی و مالی نقصان کا براہ راست خطرہ ہو سکتا ہے۔ ہم غلط معلومات کی تعریف ایسے دعویٰ والے مواد کے بطور کرتے ہیں جس کا تعین کسی مستند فریق ثالث کے ذریعے غلط کے طور پر کیا جاتا ہے۔ ہم ناقابل تصدیق افواہ کی تعریف ایسے دعویٰ کے بطور کرتے ہیں جس کے ماخذ کے بارے میں ماہر پارٹنرز کنفرم کرتے ہیں کہ اس کا سراغ لگانا انتہائی مشکل یا ناممکن ہے، جس کے مستند ذرائع غیر موجود ہوتے ہیں، جہاں اس دعویٰ کی قلعی کھولنے والی کافی وضاحت نہیں ہوتی ہے، یا جہاں دعویٰ بہت ہی ناقابل یقین یا بہت ہی غیر منطقی ہوتا ہے۔
ہمیں معلوم ہے کہ بعض اوقات ایسی غلط معلومات جو بے ضرر لگ سکتی ہیں، مخصوص سیاق و سباق میں، ان سے آف لائن نقصان کا خطرہ ہو سکتا ہے، اس میں تشدد کی ایسی دھمکیاں بھی شامل ہیں جن سے موت، شدید چوٹ، یا دیگر جانی و مالی نقصان کا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔ ہم ایسی غیر سرکاری تنظیموں (NGOs)، غیر منافع بخش تنظیموں، فلاحی تنظیموں اور بین الاقوامی تنظیموں کے عالمی نیٹ ورک کے ساتھ کام کرتے ہیں جنہیں ان مقامی سرگرمیوں اور تبدیلیوں کے حوالے سے مہارت حاصل ہے۔
جن ممالک میں سماجی تشدد کا بہت زیادہ خطرہ ہے، وہاں ہم مقامی پارٹنرز کی مدد سے مستعدی کے ساتھ یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ کون سے جھوٹے دعووں کی وجہ سے ممکنہ طور پر جانی و مالی نقصان کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد ہمارے پلیٹ فارم پر اس طرح کے دعوے کرنے والے مواد کو ہم تلاش کر کے ہٹا دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہو سکتا ہے مقامی ماہرین کے ساتھ مشاورت کر کے ہم ناقابل اطلاق میڈیا کو ہٹا دیں جس میں جھوٹے دعووں پر مبنی تشدد کی کارروائیاں، تشدد کے متاثرین یا مرتکب، ہتھیار، یا فوجی ساز و سامان دکھائے جاتے ہیں۔
II. صحت سے متعلق نقصان دہ غلط معلومات
ہم صحت سے متعلق ایسی غلط معلومات کی شناخت کرنے کیلئے صحت کی نمایاں تنظیموں کے ساتھ مشاورت کرتے ہیں جو ممکنہ طور پر عوامی صحت و تحفظ کو ناگزیر نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ہم صحت سے متعلق جن غلط معلومات کو ہٹا دیتے ہیں ان میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں:
- ویکسینز کے بارے میں غلط معلومات۔ جب صحت عامہ کے حکام یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ معلومات غلط ہے اور اس سے براہ راست طور پر ویکسین کو مسترد کر دینے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے تو ہم بنیادی طور پر غلط معلومات کو ہٹا دیتے ہیں۔ ان میں درج ذیل باتیں شامل ہیں:
- ویکسین آٹزم کا سبب بنتی ہے (مثلاً: "زیادہ ویکسینیشن کی وجہ سے ہی ان دنوں بہت سارے بچے آٹزم کے شکار ہو گئے ہیں۔")
- ویکسین کے سبب نوزائدہ بچوں کی موت (سڈن انفینٹ ڈیتھ سنڈروم) ہو جاتی ہے (مثلاً: "کیا آپ کو معلوم نہیں ہے کہ ویکسین SIDS کا سبب بنتی ہے؟"
- ویکسین لگوانے سے وہی بیماری ہوتی ہے جس سے تحفظ کیلئے اسے بنایا گیا ہے، یا ویکسین لگوانے والے شخص کو بیماری لاحق ہونے کا امکان زیادہ ہو جاتا ہے (مثلاً: "ویکسین لینے سے آپ کو بیماری لاحق ہونے کا امکان زیادہ ہو جاتا ہے کیونکہ اس کے اندر بیماری کا جرثومہ پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ ہوشیار ہو جائیں!")
- ویکسین یا اس کے اجزاء مہلک، ٹاکسک، زہریلے، نقصان دہ یا خطرناک ہیں (مثلاً: "اگر آپ کو اپنے جسم میں زہر ڈالنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے تو بے شک آپ ویکسین لے سکتے ہیں۔")
- قدرتی قوت مدافعت ویکسین سے حاصل شدہ قوت مدافعت کے مقابلے زیادہ محفوظ ہے (مثلاً: "ویکسین لینے کی بجائے بیماری سے متاثر ہو جانا سب سے محفوظ ہے۔")
- قلیل مدت میں کئی ویکسینز لگوانا خطرناک ہے، چاہے اس کے وقت کی تجویز طبی طور پر کی گئی ہو (مثلاً: "ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ ویکسین نہ لیں، یہ خطرناک ہے - مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے کہ آپ کا ڈاکٹر آپ کو کیا کہتا ہے!")
- ویکسینز اس بیماری کو روکنے کیلئے کارآمد نہیں ہیں جس سے حفاظت کی خاطر انہیں بنایا گیا ہے۔ تاہم، COVID-19، فلو اور ملیریا کی ویکسینز کیلئے، ہم یہ دعوے نہیں ہٹاتے ہیں کہ وہ ویکسینز کسی شخص کو ان وائرسز سے بچانے میں مؤثر نہیں ہیں۔ (مثلاً: ہٹاتے ہیں – "پولیو ویکسین آپ کو بیماری سے بچانے میں کوئی کردار ادا نہیں کرتی ہے"؛ ہٹاتے ہیں – "در اصل ویکسینز آپ کو بیماریوں سے بچانے میں کوئی کردار ادا نہیں کرتی ہیں"؛ اجازت دیتے ہیں – "ویکسین آپ کو COVID-19 ہونے سے نہیں بچاتی ہے، اسی وجہ سے آپ کو اس کے بعد بھی دوسروں کے آس پاس رہنے پر سماجی دوری بنانے اور ماسک پہننے کی ضرورت پڑتی ہے۔")
- خسرہ کے ہونے سے موت واقع نہیں ہو سکتی (اضافی معلومات اور/یا سیاق و سباق کی ضرورت ہے) (مثلاً: "اگر آپ کو خسرہ ہو جاتا ہے تو پریشان نہ ہوں، یہ جان لیوا نہیں ہو سکتا۔")
- وٹامن C ان بیماریوں کی روک تھام میں ویکسین کی طرح مؤثر ہے جن کیلئے ویکسینز موجود ہیں۔
- صحت عامہ کے ہنگامی حالات کے دوران صحت سے متعلق غلط معلومات۔ جب صحت عامہ کے حکام یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ معلومات غلط ہے اور اس سے براہ راست طور پر ناگزیر جانی و مالی نقصان کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، اس میں لوگوں کو نقصان دہ بیماری ہونے یا پھیلانے کا خطرہ یا کسی وابستہ ویکسین کو مسترد کرنے کا خطرہ بھی شامل ہے، تو ہم صحت عامہ کے ہنگامی حالات کے دوران غلط معلومات کو ہٹا دیتے ہیں۔ ہم صحت کے عالمی اور مقامی اداروں کے ساتھ مل کر صحت عامہ کے ہنگامی حالات کی شناخت کرتے ہیں۔
- صحت کے مسائل کیلئے نقصان دہ معجزاتی علاجوں کو پروموٹ کرنا یا ان کی حمایت کرنا۔ ان میں ایسے علاج شامل ہیں جن میں، صحت کے معاملے میں کسی چیز کے استعمال کی تجویز پر عمل کرنے کی صورت میں براہ راست شدید چوٹ یا موت کے خطرے کا امکان ہو اور صحت کے معاملے میں اس علاج کا کوئی درست استعمال ثابت نہ ہو (مثلاً: بلیچ، جراثیم کش، سیاہ مرہم، کاسٹک سوڈا)۔
III. ووٹر یا مردم شماری میں مداخلت
الیکشن اور مردم شماری کی سالمیت کو پروموٹ کرنے کی کوشش کے تحت، ہم ایسی غلط معلومات کو ہٹا دیتے ہیں جس سے ان کارروائیوں میں لوگوں کی شرکت کی اہلیت میں براہ راست مداخلت کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
- ووٹنگ، ووٹر رجسٹریشن یا مردم شماری میں شرکت کی تاریخوں، لوکیشنز، وقت اور طریقوں کے بارے میں غلط معلومات۔
- اس بارے میں غلط معلومات کہ کون ووٹ دے سکتا ہے، ووٹنگ کرنے کی اہلیتیں، ووٹ گنا جائے گا یا نہیں، اور کون سی معلومات یا مواد ووٹ دینے کیلئے فراہم کیا جانا لازمی ہے۔
- اس بارے میں غلط معلومات کہ آیا کوئی امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہا ہے یا نہیں۔
- اس بارے میں غلط معلومات کہ مردم شماری میں کون شرکت کر سکتا ہے اور شرکت کرنے کیلئے کون سی معلومات یا مواد فراہم کیا جانا لازمی ہے۔
- مردم شماری میں حکومتی شمولیت کے بارے میں غلط معلومات، بشمول جہاں قابل اطلاق ہو، کہ کسی فرد کی مردم شماری کی معلومات کسی اور (غیر مردم شماری) گورنمنٹ ایجنسی کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
- جھوٹے اور غیر تصدیق شدہ دعوے کہ یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) ووٹنگ لوکیشن پر ہے۔
- واضح غلط دعوے کہ اگر لوگ ووٹنگ میں حصہ لیں گے تو COVID-19 (یا دیگر متعدی مرض) میں مبتلا ہو جائیں گے۔
- امریکہ میں ووٹنگ کی لوکیشن پر موجودہ صورتحال کے بارے میں جھوٹے دعوے جن کی وجہ سے ووٹ دینا ناممکن ہو جائے، جیسا کہ الیکشن اتھارٹی کی طرف سے اس کی تصدیق کی گئی ہے۔
ہماری کچھ اضافی پالیسیاں ہیں جنہیں تشدد کے مطالبات، غیر قانونی شرکت کے پروموشن، الیکشنز میں منظم مداخلت کے مطالبات والے کنٹنٹ کی روک تھام کے مقصد کیلئے مرتب کیا گیا ہے، انہیں ہماری کمیونٹی کے معیارات کے دیگر سیکشنز میں بیان کیا گیا ہے۔
درج ذیل کنٹنٹ کیلئے، ہم معلومات پر مبنی لیبل شامل کرتے ہیں:
ترمیم شدہ میڈیا
میڈیا میں مختلف طریقوں سے ترمیم کی جا سکتی ہے۔ بہت سے کیسز میں، یہ تبدیلیاں معمولی ہوتی ہیں، جیسے فنی اسباب کی بنا پر مواد کو تراشنا یا مختصر کرنا یا موسیقی شامل کرنا۔ دیگر کیسز میں، ترمیم ظاہر نہیں ہوتی ہے اور گمراہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔
- ڈیجیٹل طور پر بنایا گیا یا ردّوبدل شدہ مواد جو گمراہ کن ہو سکتا ہے۔ ایسا کنٹنٹ جو بصورت دیگر کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے، ہم اس کنٹنٹ پر انتباہی لیبل لگا سکتے ہیں – یا بطور اشتہار جمع کردہ کنٹنٹ کو مسترد کر سکتے ہیں – اگر کنٹنٹ میں حقیقی نظر آنے والی کوئی تصویر یا ویڈیو یا حقیقی آواز معلوم ہونے والی آڈیو شامل ہو جسے ڈیجیٹل طور پر بنایا گیا یا اس میں رد و بدل کیا گیا ہو اور عوامی اہمیت کے معاملے میں عوام کو مادی طور پر گمراہ کرنے کا خاصا زیادہ خطرہ پیدا کرتا ہو۔
صارف کے تجربات
اس حوالے سے چند مثالیں دیکھیں کہ Facebook پر موجود لوگوں کو اصولوں کا نفاذ کیسا نظر آتا ہے، جیسے کہ: آپ کے خیال میں جس چیز کو Facebook پر نہیں ہونا چاہیے اس کی رپورٹ کیسے کی جاتی ہے، یہ کیسے بتایا جاتا ہے کہ آپ نے ہماری کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی کی ہے اور کسی کنٹنٹ پر وارننگ سکرین دیکھنا کیسا لگتا ہے۔
نوٹ: ہم ہمیشہ بہتری کی طرف گامزن ہیں، لہذا آپ یہاں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ اس سے تھوڑا پرانا ہو سکتا ہے جو ہم فی الحال استعمال کر رہے ہیں۔
صارف کا تجربہ
رپورٹ کرنا
صارف کا تجربہ
رپورٹ کے بعد ہونے والی بات چیت
صارف کا تجربہ
ہٹائے جانے کا تجربہ
صارف کا تجربہ
وارننگ سکرینز
نفاذ
ہماری پالیسیاں Facebook استعمال کرنے والے دنیا کے تمام صارفین کیلئے ایک ہی ہیں۔
جائزہ کار ٹیم
Facebook پر لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے 15,000 سے زائد جائزہ لینے والوں کی ہماری عالمی ٹیم ہر روز کام کرتی ہے۔
سٹیک ہولڈر انگیجمنٹ
بیرونی ماہرین، اکیڈمکس، NGOs اور پالیسی ساز افراد Facebook کمیونٹی کے معیارات سے باخبر رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
غلط معلومات کے حوالے سے مدد حاصل کریں
اس بارے میں جانیں کہ اگر آپ کو Facebook پر کوئی ایسی چیز دکھائی دے جس سے ہماری کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی ہوتی ہو تو آپ کیا کر سکتے ہیں۔
ہمارے ہیلپ سنٹر پر جائیں