جنسی سرگرمی یا گفتگو میں شامل ہونے کی ترغیب اور فحش زبان

پالیسی کی تفصیلات

تبدیلی کا لاگ
پالیسی کا استدلال
جیسا کہ بالغوں کے جنسی استحصال کی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے، لوگ جنسی تشدد اور استحصال کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے اور اس کی طرف توجہ دلانے کیلئے ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس مباحثے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور اس کی اجازت دیتے ہیں۔ ہم جنسی کارکنوں کے حقوق کی وکالت اور جنسی کام کے ضابطے پر مباحثہ کرنے کی بھی اجازت دیتے ہیں۔ تاہم، اگر کنٹنٹ سے بالغوں کے درمیان جسم فروشی یا تجارتی جنسی سروس کی سہولت فراہم کی جاتی ہے یا جب کنٹنٹ سے فحش یا جنسی کنٹنٹ کا مطالبہ کیا جاتا ہے یا اس کی پیشکش کی جاتی ہے تو ہم اس پر پابندی لگا دیتے ہیں۔ ہم یہ کام ایسے طرز عمل میں سہولت فراہم کرنے سے بچنے کیلئے کرتے ہیں جن میں اسمگلنگ، زبردستی اور غیر متفقہ جنسی افعال شامل ہو سکتے ہیں۔
ہم اس فحش گوئی پر بھی پابندی عائد کرتے ہیں جو لوگوں کو ورغلا سکتی ہے کیونکہ ہماری عالمی کمیونٹی میں موجود کچھ ناظرین کیلئے اس قسم کا مواد حساس ثابت ہو سکتا ہے، اور اس سے لوگوں کو اپنے دوستوں سے اور بڑے پیمانے پر کمیونٹی سے رابطہ کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔
ہم درج ذیل کی اجازت نہیں دیتے:
وہ کنٹنٹ جو جسم فروشی کیلئے رابطے کے طریقے پیش کرتا ہے، پوچھتا ہے یا فراہم کرتا ہے، جس کی تعریف رقم یا کسی قیمتی چیز کے بدلے جنسی عمل کیلئے اپنے آپ کو مانگنا یا پیش کرنا ہے:
  • جنسی عمل کی پیشکش کرنا یا مطالبہ کرنا (مثال کے طور پر، ایسکورٹ سروسز، جنسی/شہوانی، شہوت انگیز مساج، جنسی چیٹس/بات چیت، فیٹش/ڈومینیشن سروسز)
  • جسم فروشی کیلئے بول چال کی اصطلاحات کا استعمال، جس میں دستیابی، قیمت، یا پیسے کیلئے کسی لین دین کے کسی بھی اشارے یا کسی قدر، مقام، یا رابطہ کی معلومات کا مطالبہ یا پیشکش
  • کسی قیمت یا پیسے یا کسی قیمتی چیز کے لین دین کے کسی اشارے کے ساتھ مل کر جنسی خواہش میں مشغول ہونا
  • جنسی عمل یا پارٹنرز کی قیمت یا مالیاتی یا غیر قسم کے لین دین کے کسی اشارے کے ساتھ تصویر کشی یا ذکر کرنا۔
  • تھرڈ پارٹی کے تجارتی جنسی کام کیلئے دوسرے لوگوں کو بھرتی کرنا یا پیشکش کرنا انسانی استحصال کی پالیسی کے تحت آتا ہے۔
ایسا کنٹنٹ جو جنسی عمل کیلئے رابطے کے طریقے، پیشکش، مطالبہ کرنے یا فراہم کرنے کے ذریعے جنسی خواہش میں مشغول ہو جیسے:
  • جنسی ملاپ یا محرک
  • اورل سیکس
  • سیکسوئل فینش نیس
  • جنسی چیٹ یا گفتگوئیں
  • جنسی یا شہوت انگیز مساج
  • شہوت انگیز رقص یا ازاربند کھولنا
  • عریاں تصویریں شیئر کرنا (جیسے عریاں، جنسی ویڈیوز)
وہ کنٹنٹ جس میں فحش مواد کے حصول کیلئے رابطے کے طریقے پوچھے جاتے ہیں، پیشکش کی جاتی ہے یا فراہم کی جاتی ہے، یا اس میں صارف نام یا فحش ویب سائٹس کے لنکس شامل ہیں۔
جنسی طور پر واضح زبان جس کے بارے میں واضح یا گرافک تفصیل استعمال کی گئی ہے:
  • عضو تناسل،
  • جنسی ہیجان کی حالت (جیسے گیلا پن یا ایستادگی)
  • جنسی ملاقاتیں
  • مندرجہ بالا میں مزاحیہ، طنزیہ سیاق و سباق یا جنسی گالی کے طور پر شیئر کردہ کنٹنٹ شامل نہیں ہے
مذمت، تعلیم، بیداری بڑھانے یا خبروں کی رپورٹنگ کے سیاق و سباق میں پوسٹ کیے جانے پر ہم اس مواد کی اجازت دیتے ہیں جو بصورت دیگر اس پالیسی کے تحت آتا ہے۔ ہم پالیسی کے تحت جنسی طریقوں پر بات چیت کرنے سے بھی منع نہیں کرتے ہیں۔ تاہم، صحت اور تندرستی کی پالیسی کے مطابق یہ 18 سال سے زیادہ عمر کے بالغوں تک محدود ہو سکتے ہیں تاکہ نابالغوں کیلئے عمر کے لحاظ سے مناسب تجربات کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
مندرجہ ذیل کنٹنٹ کیلئے ہم عمر کی حد متعین کرتے ہیں، اس طرح کا کنٹنٹ صرف 18 سال اور اس سے زائد عمر کے بالغ لوگ دیکھ سکتے ہیں:
  • جنسی طریقوں یا تجربات پر بات چیت کرنے والا کنٹنٹ
  • وہ کنٹنٹ جس میں یوزر نیم، اڈلٹ سبسکرپشن کی ویب سائٹس کے لنکس یا لوگو شامل ہوں
  • مزاحیہ یا طنزیہ سیاق و سباق میں جنسی طور پر واضح زبان، بشمول جنسی استعارے
  • جنسی ہیجان پیدا کرنے والی زبان جو جنسی تعلقات کی طرف اشارہ کرتی ہو
مندرجہ ذیل کمیونٹی کے معیارات کیلئے، ہمیں نفاذ کی خاطر اضافی معلومات اور/یا سیاق و سباق کی ضرورت ہوتی ہے:
  • بعض کیسز میں ہم ایسے مواد کی اجازت دے سکتے ہیں جو بصورت دیگر کمیونٹی کے معیارات کے خلاف ہو، اگر یہ معلوم ہو کہ مواد طنزیہ ہے۔ کنٹنٹ کی اجازت صرف اس وقت ہوگی جب کنٹنٹ میں خلاف ورزی کرنے والی چیزیں کسی کا مذاق اڑانے یا ان پر تنقید کرنے کیلئے طنز کے طور پر استعمال یا منسوب کی جا رہی ہو۔
صارف کے تجربات
اس حوالے سے چند مثالیں دیکھیں کہ Facebook پر موجود لوگوں کو اصولوں کا نفاذ کیسا نظر آتا ہے، جیسے کہ: آپ کے خیال میں جس چیز کو Facebook پر نہیں ہونا چاہیے اس کی رپورٹ کیسے کی جاتی ہے، یہ کیسے بتایا جاتا ہے کہ آپ نے ہماری کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی کی ہے اور کسی کنٹنٹ پر وارننگ سکرین دیکھنا کیسا لگتا ہے۔
نوٹ: ہم ہمیشہ بہتری کی طرف گامزن ہیں، لہذا آپ یہاں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ اس سے تھوڑا پرانا ہو سکتا ہے جو ہم فی الحال استعمال کر رہے ہیں۔
صارف کا تجربہ
رپورٹ کرنا
صارف کا تجربہ
رپورٹ کے بعد ہونے والی بات چیت
صارف کا تجربہ
ہٹائے جانے کا تجربہ
صارف کا تجربہ
وارننگ سکرینز
نفاذ
ہماری پالیسیاں Facebook استعمال کرنے والے دنیا کے تمام صارفین کیلئے ایک ہی ہیں۔
جائزہ کار ٹیم
Facebook پر لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے 15,000 سے زائد جائزہ لینے والوں کی ہماری عالمی ٹیم ہر روز کام کرتی ہے۔
سٹیک ہولڈر انگیجمنٹ
بیرونی ماہرین، اکیڈمکس، NGOs اور پالیسی ساز افراد Facebook کمیونٹی کے معیارات سے باخبر رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
جنسی سرگرمی یا گفتگو میں شامل ہونے کی ترغیب اور فحش زبان سے متعلق مدد حاصل کریں
اس بارے میں جانیں کہ اگر آپ کو Facebook پر کوئی ایسی چیز دکھائی دے جس سے ہماری کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی ہوتی ہو تو آپ کیا کر سکتے ہیں۔
ہمارے ہیلپ سنٹر پر جائیں