بچوں کا جنسی استحصال
ایسا مواد، سرگرمی یا انٹریکشنز جس میں بچوں (بشمول حقیقی نابالغوں، نونہالوں یا چھوٹے بچوں یا انسان نما چیزوں جیسے آرٹ، AI کی مدد سے بنایا گیا مواد، خیالی کردار، گڑیا وغیرہ جیسی غیر حقیقی چیزوں) کے جنسی استحصال کی دھمکیاں دی گئیں ہوں، اس کی عکاسی، تعریف، حمایت کی گئی ہو، اس کی ہدایات فراہم کی گئی ہو، اس کے ارادے کا اظہار کیا گیا ہو، اس میں شرکت کو تسلیم کیا گیا ہو یا اس کے لنکس شیئر کیے گئے ہوں۔ اس میں مندرجہ ذیل چیزیں بلا تحدید شامل ہیں:
مباشرت
نمایاں طور پر مباشرت یا اورل سیکس، جسے کسی فرد کے منہ یا اعضائے تناسل کو کسی دوسرے فرد کے فرج یا مقعد میں داخل کرنے یا ایک دوسرے کے رابطے میں آنے کے طور پر بیان کیا گیا ہے، جہاں کم از کم ایک فرد کا اعضائے تناسل یا فرج ظاہر ہوتے ہیں۔
بظاہر مباشرت یا اورل سیکس، بشمول ایسی صورتحال جب رابطہ ہونے والا ہو یا براہ راست نظر نہ آتا ہو۔
اعضائے تناسل یا مقعد پر ہیجان پیدا کرنا، بشمول جب سرگرمی قریب الوقوع ہوتی ہے یا براہ راست نظر نہیں آتی ہے۔
مذکورہ بالا کسی بھی سرگرمی میں جانور کا شامل ہونا۔
جنسی سامان کے ساتھ بچے، بشمول لیکن بلا تحدید:
باندھنے کا سامان
جنسی ہیجان کی علامات
اعضائے تناسل یا فرج پر توجہ دینا
جنسی ہیجان والے بالغ کی موجودگی
جنسی کھلونے کی موجودگی یا جنسی ہیجان، تسکین یا جنسی بدسلوکی کیلئے استعمال ہونے والی کوئی چیز
شہوانی پوشاک
عریاں ہونا
منظم ماحول (مثال کے طور پر، بستر پر) یا پیشہ ورانہ شاٹ (معیار/ فوکس/ زاویہ)
کھلے منہ بوسہ لینا
انسانی چھاتی کے نپلز میں ہیجان پیدا کرنا اور خواتین کی چھاتی کو نچوڑنا (سوائے دودھ پلانے کے سیاق میں)
جنسی سرگرمی کی ضمنی پراڈکٹس کی موجودگی
بچوں کو جنسی خواہش کے سیاق و سباق میں شامل کرنے والا مواد
ایسا مواد جو بچوں سے جنسی رغبت کی حمایت کرتا ہو، اسے فروغ دیتا ہو، اس کی وکالت کرتا ہو یا ترغیب دیتا ہو بشرطیکہ اس میں صحت کے تناظر میں غیر جانبدارانہ بحث نہ کی گئی ہو
ایسا مواد جس میں بچوں کے جنسی استحصال کے مبینہ متاثرین کی نام یا تصویر کے ذریعے شناخت کی جاتی ہے یا ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے
ترغیب
ایسا مواد جس میں جنسی مواد یا سرگرمی میں بچوں کو دکھانے یا شامل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، اسے یہ کہا جاتا ہے:
بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کا مواد (CSAM)
حقیقی یا غیر حقیقی بچوں کی برہنہ تصویر
حقیقی یا غیر حقیقی بچوں کی جنسی تصویر
بچوں کے ساتھ غیر مناسب انٹریکشنز
ایسا کنٹنٹ جس میں بچوں کے ساتھ غیر مناسب انٹریکشنز ہوتا ہے یا اس کی سہولت دی جاتی ہے، جیسے:
بچوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کی درخواست کرنا، اس کا اہتمام کرنا یا منصوبہ بنانا
جنسی گفتگو کے ذریعے بچوں کو جنسی سرگرمی میں مشغول کرنے کیلئے آمادہ کرنا یا بچوں کو جان بوجھ کر جنسی نوعیت کا کنٹنٹ دکھا کر یا پرائیویٹ میسجز کے ذریعے بچوں کو جنسی کنٹنٹ پیش کرنا، دکھانا، ان سے حاصل کرنا یا اس کی درخواست کرنا
بچوں کے ساتھ پرائیویٹ میسجز میں مضمر جنسی گفتگو کرنا
پرائیویٹ میسجز میں بچوں سے جنسی مواد حاصل کرنا یا مانگنا
استحصالی انٹیمیٹ تصاویر اور سیکس ٹورشن
ایسا مواد جس میں درج ذیل چیزوں سے حقیقی بچوں کا استحصال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے:
حقیقی یا غیر حقیقی نجی تصاویر یا معلومات افشاء کرنے کی دھمکی دے کر زبردستی پیسے، جنسی فعل یا نجی تصاویر کا مطالبہ کرنا
شہوت انگیز نجی گفتگو یا حقیقی یا غیر حقیقی نجی تصاویر کو شیئر کرنا، شیئر کرنے کی دھمکی دینا یا ارادہ ظاہر کرنا
بچوں کو شہوانی انداز میں دکھانا
ایسا مواد (بشمول تصاوير، ویڈیوز، ریئل ورلڈ آرٹ، ڈیجیٹل مواد اور زبانی اظہار) جس میں حقیقی یا غیر حقیقی بچوں کو جنسی انداز میں دکھایا جاتا ہے
حقیقی یا غیر حقیقی بچوں کو جنسی انداز میں دکھانے والے گروپس، پیجز اور پروفائلز
بچوں کی عریانیت
ایسا مواد جس میں حقیقی یا غیر حقیقی بچوں کی عریانیت دکھائی جاتی ہے جہاں عریانیت کو یوں بیان کیا جاتا ہے:
حقیقی یا غیر حقیقی بچوں کے اعضاء تناسل کو قریب سے دکھانا
حقیقی یا غیر حقیقی ننگے چھوٹے بچوں کی یہ چیزیں دکھانا:
اعضائے تناسل، خواہ کسی شفاف کپڑے میں چھپے ہوئے یا غیر واضح ہوں
مقعد اور/یا مکمل عریاں کولہوں کو قریب سے دکھانا
حقیقی یا غیر حقیقی برہنہ نابالغ بچوں کی یہ چیزیں دکھانا:
اعضائے تناسل (بشمول صرف زیر ناف بالوں یا شفاف کپڑے سے چھپایا ہوا عضو تناسل)
مقعد اور/یا مکمل عریاں کولہوں کو قریب سے دکھانا
خاتون کے بے پردہ نپلز
گردن سے لے کر گھٹنوں تک کپڑے کے بغیر - خواہ اعضائے تناسل یا خاتون کے نپلز نظر نہ آئیں
بجز اس کے کہ غیر حقیقی تصاویر صحت کے مقاصد کیلئے ہوں یا فن مصوری کے ذریعے بچے کی عریانیت کا غیر جنسی اظہار کیا جائے
بچوں کے ساتھ غیر جنسی زیادتی
ایسی ویڈیوز یا تصاویر جن میں شیئر کرنے کے ارادے سے قطع نظر حقیقی یا غیر حقیقی بچوں کے ساتھ غیر جنسی زیادتی دکھائی جاتی ہے، بجز اس کے کہ تصویر کا تعلق فن مصوری، کارٹون، فلموں یا ویڈیو گیمز سے ہو
ایسا کنٹنٹ جس میں بچوں کے ساتھ غیر جنسی زیادتی میں حصہ لینے کیلئے ہدایات فراہم کی جاتی ہیں یا ان کی حوصلہ افزائی، تائید، پروموٹ اور حمایت کی جاتی ہے