ممنوعہ اشیاء اور سروسز
پالیسی کی تفصیلات
تبدیلی کا لاگ
آج
22 جولائی، 2025
14 مئی، 2025
27 فروری، 2025
26 فروری، 2025
26 جون، 2024
30 نومبر، 2023
27 جولائی، 2023
27 اپریل، 2023
22 دسمبر، 2022
27 اکتوبر، 2022
23 دسمبر، 2021
24 نومبر، 2021
30 ستمبر، 2021
26 اگست، 2021
29 جولائی، 2021
28 جنوری، 2021
24 ستمبر، 2020
30 جولائی، 2020
22 جون، 2020
30 اپریل، 2020
30 نومبر، 2019
10 اکتوبر، 2019
24 ستمبر، 2019
3 ستمبر، 2019
30 جولائی، 2019
24 جولائی، 2019
1 جولائی، 2019
26 اپریل، 2019
20 مارچ، 2019
30 نومبر، 2018
31 اگست، 2018
پالیسی کا استدلال
تحفظ کی ترغیب دینے اور ممکنہ طور پر نقصان دہ سرگرمیوں کو روکنے کیلئے، ہم افراد، مینوفیکچررز اور ریٹیلر کی طرف سے اپنے پلیٹ فارم پر کچھ اشیاء اور خدمات کی خریداری، فروخت، قرعہ اندازی، تحفہ، منتقلی یا تجارت کرنے کی کوششوں کو ممنوع کرتے ہیں۔ ہم ایسے کسی بھی منشیات کے تبادلے یا فروخت کو برداشت نہیں کرتے جس کے نتیجے میں نشہ آور اشیاء کا غلط استعمال ہو سکتا ہے جو ہماری ذیل کی پالیسیوں کے تحت آتا ہے۔ طبعی مقام والے اور آن لائن ریٹیلرز ہماری سروسز سے باہر فروخت کیلئے دستیاب آتشیں اسلحے، شراب اور تمباکو سے بنی اشیاء کی تشہیر کر سکتے ہیں۔ تاہم، ہم نابالغوں کو اس مواد کو دکھایا جانا ممنوع قرار دیتے ہیں۔ ہم ان اشیاء کی سٹورز میں یا آن لائن ریٹیلر کی جانب سے فروخت کے بارے میں گفتگو کرنے کی اجازت دیتے ہیں، اس پالیسی میں شامل اشیاء اور خدمات کے ضوابط میں تبدیلی کی حمایت کرتے ہیں، اور طبی علاج کے تناظر میں فارماسوٹیکل ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ جسمانی یا ذہنی ضمنی اثرات پر گفتگو کی حمایت کرتے ہیں۔
ممنوعہ اشیاء اور سروسز میں درج ذیل کیٹیگریز شامل ہیں:
- منشیات اور فارماسوٹیکلز
- ہتھیار، اسلحے یا دھماکہ خیز مواد
- تمباکو اور متعلقہ پراڈکٹس
- شراب
- صحت اور تندرستی
- آن لائن جوا اور گیمز
- معدومیت کے خطرے سے دوچار اور تحفظ یافتہ انواع (جنگلی حیات اور نباتات)
- تاریخی فن پارے
- خطرناک اشیاء اور مواد
- جسمانی اعضاء اور سیال مادے
ہر کیٹیگری کی تفصیل نیچے بیان کی گئی ہے۔
منشیات اور فارماسوٹیکلز
ہم درج ذیل کی اجازت نہیں دیتے:
زیادہ خطرناک منشیات (ایسی منشیات جن کے غلط استعمال ہونے، عادت لگنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، یا ان کے استعمال بشمول زیادہ مقدار میں لینے سے صحت سے متعلق سنگین خطرات پیدا ہوتے ہیں مثلاً کوکین، فینٹینیل، ہیروئن)۔
ایسا کنٹنٹ جس میں:
- خطرناک منشیات خریدنے، فروخت کرنے، تجارت کرنے، تجارت میں تعاون کرنے، ڈونیٹ کرنے، تحفے میں دینے کی کوشش کی جاتی ہو یا ان کا مطالبہ کیا جاتا ہو۔
- ایسا مواد جس کو پوسٹ کرنے والا فرد خود یا دوسروں کے ذریعے خطرناک منشیات کی خرید و فروخت کرنے، تجارت کرنے یا تجارت میں تعاون کرنے کا اعتراف کرتا ہو۔
- ایسا مواد جس میں غیر طبی منشیات کے ذاتی استعمال کا اعتراف کیا گیا ہو، وہ بھی صحت یابی، علاج، یا استعمال کو روکنے کیلئے دیگر معاونت کی اجازت یا حوالے کے بغیر۔ ممکن ہے اس مواد میں خطرناک منشیات کے بارے میں مثبت طور پر بات نہیں کی گئی ہو، ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ہو، انہیں بنانے یا استعمال کرنے میں تعاون یا اس سے متعلق ہدایات نہیں دی گئی ہو۔
- خطرناک منشیات کیلئے تعاون کیا جاتا ہو یا انہیں پروموٹ کیا جاتا ہو (جس سے ہمارا مطلب اس کے بارے میں مثبت بات کرنا، ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا، یا استعمال کرنے یا بنانے کیلئے ہدایات فراہم کرنا ہے)۔
- نوٹ: خطرناک منشیات کی قانونی حیثیت پر بحث و مباحثہ کرنے یا اس کی حمایت کرنے یا اس کی سائنسی یا طبی خوبیوں پر بحث کرنے کی اجازت ہے۔ اس میں نیوز اور پبلک سروس کے اعلانات شامل ہیں۔
غیر طبی منشیات (ایسی منشیات یا مادے جو کسی مطلوبہ طبی مقصد کیلئے استعمال نہیں کیے جاتے ہیں یا نشہ کرنے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں - اس میں پری کرسر کیمیکلز یا مادے شامل ہیں جن کا استعمال ان منشیات کی پراڈکشن میں کیا جاتا ہے۔)
ایسا کنٹنٹ جس میں:
- غیر طبی منشیات خریدنے، فروخت کرنے، تجارت کرنے، تجارت میں تعاون کرنے، ڈونیٹ کرنے، تحفے میں دینے کی کوشش کی جاتی ہو یا ان کا مطالبہ کیا جاتا ہو۔
- ایسا مواد جس کو پوسٹ کرنے والا فرد خود یا دوسروں کے ذریعے غیر طبی ادویات کی خرید و فروخت کرنے، تجارت کرنے یا تجارت میں کوآرڈینیٹ کرنے کا اعتراف کرتا ہو۔
- ایسا مواد جس میں غیر طبی منشیات کے ذاتی استعمال کا اعتراف کیا گیا ہو، وہ بھی صحت یابی، علاج، یا استعمال کو روکنے کیلئے دیگر معاونت کی اجازت یا حوالے کے بغیر۔ اس مواد میں غیر طبی ادویات کے بارے میں مثبت بات نہیں کی جا سکتی، ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی، انہیں بنانے یا استعمال کرنے میں تعاون یا ہدایات نہیں دی جا سکتی ہیں۔
- غیر طبی منشیات کیلئے تعاون کیا جاتا ہو یا انہیں پروموٹ کیا جاتا ہو (جس سے ہمارا مطلب اس کے بارے میں مثبت بات کرنا، ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا، یا استعمال کرنے یا بنانے کیلئے ہدایات فراہم کرنا ہے)۔
- غیر طبی منشیات سے متعلقہ سازو سامان کو فروخت یا پروموٹ کرنے کی کوشش کی جاتی ہو۔
- غیر طبی منشیات کی عکاسی کرنے والے ساز و سامان شامل ہوں۔
نسخہ کے ساتھ ملنے والی ادویات (ایسی دوائیں جو نسخہ کے ساتھ یا طبی پیشہ ور افراد کی نگرانی میں دی جاتی ہیں)
ایسا کنٹنٹ جس میں:
- نسخہ کے ساتھ ملنے والی ادویات کی خرید، فروخت یا تجارت کرنے کی کوشش کی جاتی ہو، سوائے اس کے کہ جب:
- واضح تعلیم یا مباحثہ کے سیاق و سباق میں ویکسینز کی قیمت درج کی جائے جب 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بالغوں کیلئے محدود ہو۔
- اجازت یافتہ ہیلتھ کیئر ای کامرس بزنسز کے ذریعے پوسٹ کیے جانے پر ڈیلیوری کی پیشکش کی جائے جب 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بالغوں کیلئے محدود ہو۔ اس مواد میں کسی لائسنس یافتہ ہیلتھ پروفیشنل کی صلاح لینے یا درست نسخہ حاصل کرنے کی دستبرداری شامل ہونی چاہئے۔
- نسخہ کے ساتھ ملنے والی ادویات ڈونیٹ کرنے یا تحفے میں دینے کی کوشش کی جاتی ہو، سوائے اس کے کہ معاشی، صحت، سماجی یا قدرتی آفات کے بحران کی صورتحال ہو۔
- نسخہ کے ساتھ ملنے والی ادویات کا مطالبہ کیا جاتا ہو، الّا یہ کہ اس مواد میں نسخہ کے ساتھ ملنے والی ادویات کی قابل برداشت قیمت، حصول پذیری یا افادیت پر طبی تناظر میں بحث کی گئی ہو۔
- نوٹ: نسخہ کے ساتھ ملنے والی ادویات کی قانونی حیثیت پر بحث و مباحثہ کرنے یا اس کی حمایت کرنے یا اس کی سائنسی یا طبی خوبیوں پر بحث کرنے کی اجازت ہے۔ اس میں نیوز اور پبلک سروس کے اعلانات شامل ہیں۔
انتھیوجنز
- ایسا مواد جس میں انتھیوجنز خریدنے، فروخت کرنے، اس کی تجارت کرنے، ڈونیٹ کرنے یا تحفے میں دینے کی کوشش کی جاتی ہو یا اس کا مطالبہ کیا جاتا ہو۔
- نوٹ: انتھیوجنز کی قانونی حیثیت پر بحث و مباحثہ کرنے یا اس کی وکالت کرنے یا اس کی سائنسی یا طبی خوبیوں پر بحث کرنے کی اجازت ہے۔
بھانگ یا بھانگ سے بننے والی پراڈکٹس
- ایسا کنٹنٹ جس میں چرس اور ایسی پراڈکٹس جن میں THC یا ذہن یا نفس پر اثر انداز ہونے والے متعلقہ اجزاء شامل ہوں، انہیں خریدنے، فروخت کرنے، ان کی تجارت کرنے، ڈونیٹ کرنے یا تحفے میں دینے کی کوشش کی جاتی ہو یا ان کا مطالبہ کیا جاتا ہو۔
مندرجہ ذیل کنٹنٹ دیکھنے کیلئے، ہم نے عمر کی حد 18 سال یا اس سے زائد طے کی ہے:
انتھیوجنز
- ایسا مواد جو انتھیوجنز کے ذاتی استعمال کی تصدیق، اس میں تعاون یا اسے پروموٹ کرتا ہو (جس سے ہمارا مطلب ہے کہ اس کے بارے میں مثبت بات کرنا ہے) یا اس کے استعمال کی ترغیب دیتا ہو۔
- الّا یہ کہ جب مذکورہ بالا میں سے کوئی بھی معاملہ خیالی یا دستاویزی تناظر میں پیش آئے۔
بھانگ یا بھانگ سے بننے والی پراڈکٹس
- ایسا مواد جس میں چرس اور ایسی پراڈکٹس جن میں THC یا ذہن یا نفس پر اثر انداز ہونے والے متعلقہ اجزاء شامل ہوں، ان کیلئے تعاون کیا جاتا ہو یا انہیں پروموٹ کیا جاتا ہو (جس سے ہمارا مطلب اس کے بارے میں مثبت بات کرنا، ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا، یا استعمال کرنے یا بنانے کیلئے ہدایات فراہم کرنا ہے)۔
- چرس کی ڈسپینسریز کی طرف سے پوسٹ کردہ بزنس سے متعلقہ ایسا مواد جس میں چرس اور ایسی پراڈکٹس جن میں THC یا ذہن یا نفس پر اثر انداز ہونے والے متعلقہ اجزاء کو خریدنے، فروخت کرنے یا ان کی تجارت کرنے کی کوشش نہ کی گئی ہو۔
- ایسا مواد جس میں قابل تناول بھنگ (CBD) یا اسی طرح کی بھنگ سے بننے والی پراڈکٹس خریدنے، فروخت کرنے، ان کی تجارت کرنے، ڈونیٹ کرنے یا تحفے میں دینے کی کوشش کی جاتی ہو یا ان کا مطالبہ کیا جاتا ہو۔
- ایسا مواد جس میں ناقابل تناول بھنگ (CBD) یا اسی طرح کی بھنگ سے بننے والی پراڈکٹس خریدنے، فروخت کرنے، ان کی تجارت کرنے، ڈونیٹ کرنے یا تحفے میں دینے کی کوشش کی جاتی ہو یا ان کا مطالبہ کیا جاتا ہو۔
- ایسا مواد جس میں ناقابل تناول بھنگ (CBD) یا اسی کی طرح بھنگ سے بننے والی پراڈکٹس سے ہونے والی بیماری کے دعوے کیے جاتے ہوں۔
- چرس سے متعلقہ ساز و سامان کی عکاسی کرنے والا مواد۔
نسخہ کے ساتھ ملنے والی ادویات
- ایسا مواد جس میں کسی بھی سیاق و سباق میں نسخہ کے ساتھ ملنے والی ادویات خریدنے، بیچنے یا ان کی تجارت کرنے کی کوشش کی جاتی ہو، بشمول جب اجازت یافتہ ہیلتھ کیئر ای کامرس بزنسز کے ذریعے پوسٹ کیا جائے۔
- ایسا مواد جس میں نسخہ کے بغیر ملنے والی ادویات خریدنے، فروخت کرنے، ان کی تجارت کرنے، ڈونیٹ کرنے، تحفے میں دینے یا طلب کرنے کی کوشش کی جاتی ہو۔
- ایسا کنٹنٹ جس میں نسخہ کے ساتھ ملنے والی ادویات کو جسم میں داخل کرنا یا استعمال کرنا شامل ہو۔
ہتھیار، اسلحے یا دھماکہ خیز مواد
ہم درج ذیل کی اجازت نہیں دیتے:
ایسا کنٹنٹ جس میں:
- آتشی اسلحے، آتشی اسلحے کے پرزے، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، یا مہلک اشیاء کی خرید و فروخت یا تجارت کرنے کی کوشش کی جاتی ہو، الّا یہ کہ جب:
- ریٹیل بزنسز، ویب سائٹس، برانڈز یا سرکاری ایجنسیوں (مثلاً پولیس ڈیپارٹمنٹ، فائر ڈیپارٹمنٹ) یا قانونی طبعی مقام والے اداروں کی جانب سے مواد شیئر کرنے والے خود مختار فرد سمیت، قانونی طبعی مقام والے اداروں کی نمائندگی کرنے والے کسی پیج، گروپ یا Instagram پروفائل کی طرف سے شیئر کردہ مواد؛ اور مرئیت 21 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بالغوں تک محدود ہے۔
- آتشی اسلحے، آتشی اسلحے کے پرزے، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، یا مہلک اشیاء کو ڈونیٹ کرنے یا تحفے میں دینے کی کوشش کی جاتی ہو، الّا یہ کہ جب درج ذیل سیاق و سباق میں پوسٹ کیا گیا ہو:
- کسی پیج، گروپ یا Instagram پروفائل کی طرف سے آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود ڈونیٹ کرنا، اس کی تجارت کرنا یا خریدنا جو جائز طبعی مقام والے اداروں کی نمائندگی کرتا ہے، بشمول ریٹیل بزنسز، ویب سائٹس، برانڈز یا سرکاری ایجنسیاں، یا جائز طبعی مقام والے اداروں کی جانب سے کنٹنٹ شیئر کرنے والا نجی فرد؛ اور مرئیت 21 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بالغوں تک محدود ہے۔
- ریٹیل بزنسز، حکومت سے وابستہ تنظیموں یا غیر منافع بخش تنظیموں سمیت طبعی مقام والے قانونی اداروں یا ان سے وابستہ یا ان کی جانب سے سپانسر شدہ پرائیویٹ افراد کی طرف سے آتشی اسلحہ کی نیلامی یا ریفل لاٹری؛ اور مرئیت 21 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بالغوں تک محدود ہے۔
- آتشی اسلحے، آتشی اسلحے کے پرزے، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، یا مہلک اشیاء کا مطالبہ کیا جاتا ہو۔
- سیاق و سباق یا پوسٹر سے قطع نظر آتشیں اسلحے یا آتشیں اسلحے کے پرزوں کی خرید، فروخت، تحفہ، تبادلہ، منتقلی، ہم آہنگی، اس کے بارے میں مثبت بات کرنے، 3D پرنٹنگ یا کمپیوٹر کی مدد سے تیار کرنے والی ہدایات کے استعمال کی حوصلہ افزائی یا ان تک رسائی فراہم کرنے کی کوششیں۔
- مشین گن کو تبدیل کرنے والے آلات خریدنے، بیچنے، تجارت کرنے، ڈونیٹ کرنے، تحفہ دینے، مانگنے یا تسلیم کرنے کی کوشش۔
مندرجہ ذیل مواد دیکھنے کیلئے، ہم نے عمر کی حد 21 سال یا اس سے زائد طے کی ہے:
ہتھیار، اسلحے یا دھماکہ خیز مواد
- قانونی طبعی مقام والے اسٹور، اداروں، بشمول ریٹیل بزنسز کی ویب سائٹس، برانڈز، یا سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے پوسٹ کردہ یا انہیں پروموٹ کرنے والا کنٹنٹ جس میں آتشی اسلحہ، آتشی اسلحے کے پرزے، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد یا مہلک اشیاء (بشمول نیلامی یا ریفل لاٹری کے تناظر میں) خریدنے، فروخت کرنے، تجارت کرنے، ڈونیٹ کرنے، تحفہ میں دینے یا اس کا مطالبہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہو۔
مندرجہ ذیل کنٹنٹ دیکھنے کیلئے ہم نے عمر کی حد طے کی ہے، اسے صرف 18 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگ دیکھ سکتے ہیں:
بلیڈ والی چیزیں اور دیگر ہتھیار:
- ایسا کنٹنٹ جس میں دھار دار آئٹمز اور دیگر ہتھیاروں کو (مثلاً مرچ کا سپرے یا نَکل رنگز) خریدنے، فروخت کرنے، تجارت کرنے، تعاون کرنے، ڈونیٹ کرنے یا تحفہ میں دینے کی کوشش کی جاتی ہو یا ان کا مطالبہ کیا جاتا ہو۔
- ایسا کنٹنٹ جس میں پراڈکٹ کے جائزوں میں آتشیں اسلحے، آتشیں اسلحے کے پرزے، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، مہلک اضافہ، یا بلیڈ والے آئٹمز کے بارے میں مثبت بات کی جاتی ہے، استعمال کرنے کیلئے ہدایات فراہم کی جاتی ہے یا اس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
- فروخت کی پیشکشیں اور غیر مہلک لوازمات کا پروموشن
تمباکو اور متعلقہ پراڈکٹس
ہم درج ذیل کی اجازت نہیں دیتے:
ایسا کنٹنٹ جس میں:
- تمباکو/نیکوٹین سے متعلقہ پراڈکٹس خریدنے، فروخت کرنے یا تجارت کرنے کی کوشش کی جاتی ہو، یا ایسی پراڈکٹس جن میں تمباکو نوشی دکھائی جائے، بشمول تمام قسم کی "ENDS" یعنی الیکٹرانک نیکوٹین ڈیلیوری سسٹم پراڈکٹس (مثلاً، الیکٹرانک سگریٹ، ویپس اور نیکوٹین فری ویپس)۔
- الّا یہ کہ جب ریٹیل بزنسز، ویب سائٹس، برانڈز، یا قانونی طبعی مقام والے اداروں کی جانب سے مواد شیئر کرنے والے خود مختار فرد سمیت، قانونی طبعی مقام والے اداروں کی نمائندگی کرنے والے کسی پیج، گروپ یا Instagram پروفائل کی طرف سے مواد شیئر کیا گیا ہو، جس میں ڈیلیوری سروسز کی پیشکش اور برانڈ کی طرف سے عطیات شامل ہیں۔
- تمباکو/نیکوٹین والی پراڈکٹس، یا "ENDS" پراڈکٹس ڈونیٹ کرنے یا تحفے میں دینے کی کوشش کرنا۔
- الّا یہ کہ جب ریٹیل بزنسز، ویب سائٹس، برانڈز، یا قانونی طبعی مقام والے اداروں کی جانب سے مواد شیئر کرنے والے خود مختار فرد سمیت، قانونی طبعی مقام والے اداروں کی نمائندگی کرنے والے کسی پیج، گروپ یا Instagram پروفائل کی طرف سے مواد شیئر کیا گیا ہو، جس میں ڈیلیوری سروسز کی پیشکش اور برانڈ کی طرف سے عطیات شامل ہیں۔
- تمباکو/نیکوٹین والی پراڈکٹس یا ایسی پراڈکٹس کا مطالبہ کیا جاتا ہو جن میں تمباکو نوشی دکھائی جائے، بشمول تمام قسم کی "ENDS" پراڈکٹس (نیکوٹین فری ویپس)۔
مندرجہ ذیل کنٹنٹ دیکھنے کیلئے ہم نے عمر کی حد طے کی ہے، اسے صرف 18 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگ دیکھ سکتے ہیں:
- طبعی مقام والے اداروں بشمول ریٹیل بزنسز کی ویب سائٹس یا برانڈز جو شراب یا تمباکو کی پراڈکٹس خریدنے، بیچنے، ڈونیٹ کرنے یا تحفے میں دینے کی کوشش کرتے ہوں، ان کی جانب سے پوسٹ کردہ یا انہیں پروموٹ کرنے والا مواد۔
- ایسا مواد جس میں تمباکو، نیکوٹین کی پراڈکٹس، یا "ENDS" پراڈکٹس کا استعمال دکھایا گیا ہو۔
- ایسا مواد جو تمباکو، نیکوٹین کی پراڈکٹس، "ENDS" پراڈکٹس، یا تمباکو کے برانڈز کے استعمال میں تعاون کرتا ہو یا اس کو پروموٹ کرتا ہو۔
- ایسا کنٹنٹ جس میں تمباکو کی لت چھرانے کیلئے استعمال ہونے والی پراڈکٹس کے بارے میں بات کی جاتی ہے
- ایسا کنٹنٹ جس میں تمباکو، تمباکو کے سامان، یا تمباکو برانڈز کے استعمال پر بات کی جاتی ہے
- میڈیا کنٹنٹ جس میں تمباکو نوشی یا تمباکو کے استعمال کو غیر افسانوی سیاق و سباق میں دکھایا گیا ہے
- تمباکو نوشی کی روک تھام کے کمپین کے تناظر کے سوا، تمباکو نوشی کی لت، تمباکو نوشی سے بحالی، یا PSA سیاق و سباق کیلئے مشاورتی سروسز
شراب
ہم درج ذیل کی اجازت نہیں دیتے:
ایسا کنٹنٹ جس میں:
- شراب کی خرید و فروخت یا اس کی تجارت کی کوشش کی جاتی ہو، الّا یہ کہ جب:
- ریٹیل بزنسز، ویب سائٹس یا برانڈز، یا قانونی طبعی مقام والے اداروں کی جانب سے مواد شیئر کرنے والے پرائیویٹ فرد سمیت، قانونی طبعی مقام والے اداروں کی نمائندگی کرنے والے کسی پیج، گروپ یا Instagram پروفائل کی طرف سے مواد شیئر کیا گیا ہو، جس میں ڈیلیوری سروسز کی پیشکش اور برانڈ کی طرف سے عطیات شامل ہیں۔
- ایسا مواد جس میں شراب کا حوالہ دیا جائے یا ایسی جگہ پر آنے کی دعوت دی جائے، مثلاً کسی ایونٹ، ریسٹورنٹ، بار، یا پارٹی کی لوکیشن جہاں پر شراب کا لین دین ہونے والا ہو یا شراب پینے کا انتظام ہو۔
- شراب یا تمباکو ڈونیٹ کرنے یا اسے تحفہ میں دینے کی کوشش کی جاتی ہو، الّا یہ کہ جب مواد ریٹیل بزنسز، ویب سائٹس، برانڈز سمیت قانونی طبعی مقام والے اداروں کی نمائندگی کرنے والے کسی پیج، گروپ یا Instagram پروفائل سے، یا قانونی طبعی مقام والے اداروں کی جانب سے شیئر کرنے والے پرائیویٹ فرد کی طرف سے پوسٹ کیا گیا ہو۔
- شراب کی پراڈکٹس اور مشروبات کا مطالبہ کیا گیا ہو۔
مندرجہ ذیل کنٹنٹ دیکھنے کیلئے ہم نے عمر کی حد طے کی ہے، اسے صرف 18 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگ دیکھ سکتے ہیں:
- طبعی مقام والے اداروں بشمول ریٹیل بزنسز، ویب سائٹس یا برانڈز جو شراب کی پراڈکٹس یا مشروبات خریدنے، فروخت کرنے، ڈونیٹ کرنے یا تحفے میں دینے کی کوشش کرتے ہوں، ان کی جانب سے پوسٹ کردہ یا انہیں پروموٹ کرنے والا مواد۔
- ایسا مواد جس میں شراب کی پراڈکٹس یا مشروبات کا استعمال دکھایا گیا ہو یا نشہ آور مشروبات بنانے کی ترکیبیں شیئر کی گئی ہوں۔
- ایسا مواد جس میں شراب کی پراڈکٹس کا حوالہ دیا جائے یا ایسی جگہ پر آنے کی دعوت دی جائے جہاں پر شراب کا لین دین ہونے والا ہو یا شراب پینے کا انتظام ہو۔
صحت اور تندرستی
مندرجہ ذیل کنٹنٹ دیکھنے کیلئے ہم نے عمر کی حد طے کی ہے، اسے صرف 18 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگ دیکھ سکتے ہیں:
وزن کم کرنے یا وزن بڑھانے کی پراڈکٹس یا سروسز
ایسا کنٹنٹ جس میں:
- وزن کم کرنے یا وزن بڑھانے کی پراڈکٹس خریدنے، فروخت کرنے، ان کی تجارت کرنے، ڈونیٹ کرنے، تحفے میں دینے، ٹیگ کرنے یا مطالبہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہو۔
- مثبت سیاق و سباق میں وزن کم کرنے یا وزن بڑھانے والی پراڈکٹ کے استعمال کا اعتراف کیا جاتا ہو یا اسے دکھایا جاتا ہو یا اس کے ضمنی اثرات پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہو۔
- کسی ڈائٹ پراڈکٹ میں تعاون کرنا یا اسے پروموٹ کرنا دکھایا گیا ہو (جس سے ہمارا مطلب ہے اس کے متعلق مثبت بات کرنا، اس کے استعمال کی ترغیب دینا یا اسے استعمال کرنے یا بنانے کیلئے ہدایات فراہم کرنا)۔
- جسمانی شکل کے بارے میں احساس کمتری پیدا کرنے والے بیانات شامل ہوں (یعنی ایسی اصطلاحات، تفصیلات یا سوالات جو منفی ہوتے ہیں اور کسی فرد کی ظاہری شکل، جسم کے مخصوص اعضاء یا اس کی صفائی ستھرائی کے بارے میں غلط بیانی کرتے ہیں) یا جسم کے کسی مخصوص حصے کی چربی کو انگلیوں سے چٹکی کی طرح پکڑ کر تصویر لی گئی ہو۔
- ایسے دعوے کیے گئے ہوں کہ صرف پہننے والی پراڈکٹس، جیسے زیورات یا پیچز کا استعمال کر کے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
- وزن کم کرنے یا وزن بڑھانے کے سیاق و سباق میں کلک کے جھانسے کی تدابیر استعمال کی گئی ہو، جیسے کہ صحت کے بارے میں مبالغہ آمیز یا شدید دعووں کے ساتھ سنسنی خیز زبان، یا کسی دستبرداری یا کوالیفائر کے بغیر اس بات کے وعدے کہ کسی مقررہ مدت کے اندر مخصوص نتائج حاصل ہوں گے۔
ایسا کنٹنٹ جس میں:
- کاسمیٹک پراڈکٹس، طریقہ کار یا سرجری خریدنے، فروخت کرنے، اس کی تجارت کرنے، ڈونیٹ کرنے، تحفے میں دینے، تذکرہ کرنے یا مطالبہ کرنے کی کوشش کی گئی ہو۔ اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- جلد کو گورا کرنے والی پراڈکٹس، جیسے بلیچنگ کریمز۔
- لوگوں کے چہروں یا جسموں کے کام کرنے کی صلاحیت یا بناوٹ کا علاج یا انہیں بحال کرنے کے ارادے سے کاسمیٹک کا طریقۂ کار۔
- کاسمیٹک کے طریقۂ کار یا سرجری کے استعمال کا اعتراف کیا گیا ہو یا دکھایا گیا ہو جس میں اس کے مثبت یا منفی اثرات یا ضمنی اثرات کو اجاگر کیا گیا ہو۔
- کسی کاسمیٹک کے طریقۂ کار یا سرجری میں تعاون کرنا یا اسے پروموٹ کرنا دکھایا گیا ہو (جس سے ہمارا مطلب ہے اس کے متعلق مثبت بات کرنا، اس کے استعمال کی ترغیب دینا یا اسے استعمال کرنے یا انجام دینے کیلئے ہدایات فراہم کرنا)۔
- جسمانی شکل کے بارے میں احساس کمتری پیدا کرنے والے بیانات شامل ہوں (یعنی ایسی اصطلاحات، تفصیلات یا سوالات جو منفی ہوتے ہیں اور کسی فرد کی ظاہری شکل، جسم کے مخصوص اعضاء یا اس کی صفائی ستھرائی کے بارے میں غلط بیانی کرتے ہیں)
نوٹ: ورزش کے طریقوں (جیسے پِلاٹیس) یا عارضی کاسمیٹکس (جیسے میک اپ) کا پروموشن اس پالیسی کے تحت نہیں آتا۔
صحت کے حوالے سے گمراہ کن پریکٹسز
بالغوں کیلئے جنسی ہیجان بڑھانے والی پراڈکٹس- درج ذیل لاعلاج بیماریوں اور/یا عارضی بیماریوں (مکمل فہرست) کے علاج، ان سے شفا یابی، انہیں ختم کرنے کے دعوے (جس میں وہ دعوے شامل ہیں جو صحت کے پیشہ ور افراد یا صحت کی تنظیمیں کرتی ہیں): نوٹ: ان بیماریوں کی علامتوں کا علاج یا دیکھ بھال کرنے کے دعووں پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا۔
- ذیابیطس
- ہرپس
- تھائیرائیڈ
- سورائسس
- ایبولا
- کینسر
- آٹزم
- الزائمرز
- پارکِن سَن
- امیوٹروفک لیٹرل سکلیروسیس (ALS)
- ہیومن امیونو ڈیفیشی اینسی وائرس (HIV)
- صحت کے سیاق و سباق میں کلک کے جھانسے کی تدابیر استعمال کی گئی ہو، جیسے کہ صحت کے بارے میں مبالغہ آمیز یا شدید دعووں کے ساتھ سنسنی خیز زبان، یا کسی دستبرداری یا کوالیفائر کے بغیر اس بات کے وعدے کہ کسی مقررہ مدت کے اندر صحت سے متعلق مخصوص نتائج حاصل ہوں گے۔
ایسا کنٹنٹ جس میں:
- خریدنے، بیچنے، فروغ دینے، تجارت کرنے، ڈونیٹ کرنے، تحفہ میں دینے یا بالغوں کی جنسی حوصلہ افزائی کرنے والی پراڈکٹس کا مطالبہ کرنے کی کوششیں، جہاں بنیادی توجہ کسی شخص کی جنسی لذت کو ابھارنا یا کسی شخص کے جنسی جذبے کو بڑھانا ہے، ایک خیالی یا غیر افسانوی سیاق و سباق میں۔ اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- جنسی عمل والے آلات
- شہوت انگیز پراڈکٹس
- اعضاء تناسل کو بڑھانے والی غیر جراحی پراڈکٹس، جیسے کہ ایسی پراڈکٹس جو جنسی خواہش کو ابھاریں یا جنسی عمل کو بہتر بنائیں
- ایسی پراڈکٹس جن میں بنیادی توجہ جنسی خواہش یا ہیجان میں اضافے پر مرکوز ہوتی ہو
- بغیر کسی واضح سیاق و سباق کے جنسی کھلونوں کی نمائش
ایسا کنٹنٹ جس میں:
- تولیدی صحت یا تندرستی کی پراڈکٹس خریدنے، فروخت کرنے، پروموٹ کرنے، تجارت کرنے، ڈونیٹ کرنے، تحفے میں دینے یا ان کا مطالبہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہو۔ اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- تولیدی صحت یا فلاح و بہبود کی پراڈکٹس جب طبی فوائد کے بجائے جنسی لذت پر مرکوز ہوں، بشمول وہ جن میں فالک یا یونک آبجیکٹس شامل ہوں
- جنسی تولیدی عوارض کو حل کرنے والی پراڈکٹس
- کاسمیٹک جینَٹل سرجریز
- اڈلٹ جینٹل سرجری
- جنسی لذت کے موضوع پر مشتمل جنسی تعلیم
- ہارمون پراڈکٹس (مثلاً، ٹیسٹوسٹیرون بوسٹرز)
ایسا کنٹنٹ جس میں:
- کسی شخص کے جنسی ہیجان کو بڑھانے والی بزنسز خریدنے، فروخت کرنے، پروموٹ کرنے، یا ان کا مطالبہ کرنے کی کوشش کی گئی ہو یا جس سے کسی شخص کے جنسی ہیجان میں اضافہ کیا جا سکتا ہو۔ اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- اڈلٹ انٹرٹینمنٹ بزنسز
- اڈلٹ اسٹیبلشمنٹس
- انٹریکشن سیکسوئل سروسز
آن لائن جوا اور گیمز
مندرجہ ذیل کنٹنٹ دیکھنے کیلئے ہم نے عمر کی حد طے کی ہے، اسے صرف 18 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگ دیکھ سکتے ہیں:
آن لائن جوا اور گیمز
- ایسا مواد جس میں آن لائن گیمنگ اور جوئے کی سروسز فروخت کرنے، تجا کرنے، تصویر کشی کرنے یا انہیں پروموٹ کرنے کی کوشش کی جاتی ہو جہاں کھیلنے کیلئے کوئی نقد قیمت (بشمول نقد یا ڈیجیٹل/ورچوئل کرنسیز، جیسے، بٹ کوائن) مطلوب ہوتی ہے اور انعام کے طور پر کوئی نقد قیمت ملتی ہے۔ اس میں مندرجہ ذیل چیزیں بلا تحدید شامل ہیں:
- مہارت کے کھیل، لاٹریاں/قرعہ اندازی، شرط بازی، اسپورٹس میں شرط بازی، کیسینو گیمز، قسمت کے کھیل، یا سویپ اسٹیکس/انعامی ڈراز۔
- جوئے کی گیمز جن میں ٹرائل کیلئے محدود مدت آفر کی جائے اور اس کے بعد پیمنٹ درکار ہوتی ہو۔
- ایسا کنٹنٹ جس میں سوشل کیسینو گیمز کو فروخت کرنے، تجارت کرنے، ان کی تصویر کشی کرنے یا پروموٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہو جن میں سلاٹ مشینز جیسی جوئے کی گیمز دکھائی گئی ہوں، جہاں پیسے یا پیسے کے قابل کوئی چیز جیتنے کا کوئی موقع نہیں ہوتا۔ اس میں ایسا کنٹنٹ شامل ہوتا ہے جو ایسے "سکے" جیتنے کے موقع کی نشاندہی کرتا ہے جو کوئی مالیاتی قیمت نہیں رکھتے۔
- ایسا کنٹنٹ جو جوئے کی گیمز کی نقل کرنے والے فری ٹو پلے گیمز کی فروخت کرنے، تجارت کرنے، ان کی تصویر کشی کرنے یا پروموٹ کرنے کی کوشش کرتا ہو، جہاں گیم کھیلنے کیلئے مالی قدر کی کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، لیکن پیسے یا پیسے کی قیمت جیتنے کا موقع ہو سکتا ہے۔
معدومیت کے خطرے سے دوچار اور تحفظ یافتہ انواع (جنگلی حیات اور نباتات)
ہم درج ذیل کی اجازت نہیں دیتے:
ایسا کنٹنٹ جس میں:
- معدومیت کے خطرے سے دوچار انواع یا ان کے اعضاء کو یا تحفظ یافتہ نباتات کی انواع کو خریدنے، فروخت کرنے، ان کی تجارت کرنے، ڈونیٹ کرنے یا تحفے میں دینے کی کوشش کی گئی ہو یا ان کا مطالبہ کیا گیا ہو۔
- ایسا مواد جس کو پوسٹ کرنے والا فرد چاہے خود یا دوسروں کے ذریعے اپنے ساتھیوں کے واسطے سے معدومیت کے خطرے سے دوچار انواع یا ان کے اعضاء کا غیر قانونی طریقے سے شکار کرنے، انہیں خریدنے یا ان کی تجارت کرنے کا اعتراف کرتا ہو یا اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہو۔ اس میں اجنبیوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر شکار کرنے کی تصویر کشی شامل نہیں ہے۔
- مواد پوسٹ کرنے والا فرد خود یا اپنے ساتھیوں کے ذریعے معدومیت کے خطرے سے دوچار انواع کے غیر قانونی شکار یا ان کے اعضاء کاٹنے کی عکاسی کرتا ہو۔
- معدومیت کے خطرے سے دوچار انواع یا ان کے اعضاء یا معدومیت کے خطرے سے دوچار کسی بھی جنگلی حیات یا نباتات کے استعمال یا ان سے پراڈکٹس بنانے میں تعاون کرنا یا انہیں پروموٹ کرنا دکھایا گیا ہو (جس سے ہمارا مطلب ان کے بارے میں مثبت بات کرنا، ان کے غیر قانونی شکار کی حوصلہ افزائی کرنا یا ہدایات فراہم کرنا ہے)۔
- ایسا مواد جس میں ایسے زندہ جانوروں، جو معدومیت کے خطرے سے دوچار نہیں ہیں، کی خرید، فروخت یا ان کی تجارت کرنے کی کوشش کی جاتی ہو، سوائے اس کے کہ جب:
- ریٹیل بزنسز، قانونی ویب سائٹس، برانڈز یا باز آبادکاری والی پناہ گاہوں سمیت طبعی مقام والے قانونی اداروں یا ان کی جانب سے مواد شیئر کرنے والے خود مختار فرد کی نمائندگی کرنے والے کسی پیج، گروپ یا Instagram پروفائل سے پوسٹ کردہ مواد۔
- جب مواد میں ایسے زندہ جانوروں، جو معدومیت کے خطرے سے دوچار نہیں ہیں، کو گود لینے، تحفے میں دینے یا طلب کرنے، ڈونیٹ کرنے یا ان کی باز آبادکاری کے تناظر میں پوسٹ کیا گیا ہو، بشمول پیئر ٹو پیئر گود دینے پر باز آبادکاری میں لگنے والی فیس
- مذہبی قربانی کیلئے کسی جانور کو فروخت کرنا یا گمشدہ پالتو جانوروں کے ملنے پر انعام کی پیشکش کرنا۔
- لائیو اسٹاک کی فروخت کے سیاق و سباق میں پوسٹ کیا گیا ہو۔
- جانوروں کے سینگوں، اعضاء، پائے، لاشوں، ٹیکسی ڈرمی (جانوروں کی کھال میں بھس بھرنا)، فضلہ (کوڑا کھاد یا کیمیائی کھاد کے سوائے) خریدنے، بیچنے یا تحفے میں دینے، مانگنے، ڈونیٹ کرنے کے سیاق و سباق میں پوسٹ کیا گیا ہو۔
- انسانوں کے کھانے کیلئے جانوروں کی پراڈکٹس جیسے مچھلی، انڈے وغیرہ کی پیش کش کے سیاق و سباق میں پوسٹ کیا گیا ہو۔
تاریخی فن پارے
ہم درج ذیل کی اجازت نہیں دیتے:
ایسا کنٹنٹ جس میں تاریخی فن پارے خریدنے، فروخت کرنے، ان کی تجارت کرنے، ڈونیٹ کرنے یا گفٹ میں دینے کی کوشش کی جاتی ہو یا ان کا مطالبہ کیا جاتا ہو۔
خطرناک اشیاء اور مواد
ہم درج ذیل کی اجازت نہیں دیتے:
ایسا کنٹنٹ جس میں خطرناک اشیاء اور مواد خریدنے، فروخت کرنے، اس کی تجارت کرنے، ڈونیٹ کرنے یا گفٹ میں دینے کی کوشش کی جاتی ہو یا اس کا مطالبہ کیا جاتا ہو۔
انسان کے جسمانی اعضاء اور جسمانی سیال مادے
ہم درج ذیل کی اجازت نہیں دیتے:
ایسا کنٹنٹ جس میں:
- انسانی جسم کے اعضاء خریدنے، فروخت کرنے یا ان کی تجارت کرنے کی کوشش کی جاتی ہو، چاہے انسانی ٹریفکنگ کے مواد کے متعلق انسانی استحصال کی پالیسی کے تحت ممنوع نہ ہو۔
- انسانی سیال مادوں کے تبادلے کی درخواست کی جاتی ہو۔
- انسانی سیال مادوں کی خرید، فروخت یا تجارت کی کوشش کی جاتی ہو۔
- سوائے اس کے کہ جب انسانی سیال مادوں جیسے منی یا خون کے پلازما کی ڈونیشن کیلئے پوسٹ کیا گیا ہو۔
واپس منگوائے گئے سامان
ہم درج ذیل کی اجازت نہیں دیتے:
ایسا کنٹنٹ جو واپس منگوائے گئے سامان کی خرید و فروخت کرنے، تجارت کرنے، تجارت کو مربوط کرنے، ڈونیٹ کرنے، گفٹ دینے یا مانگنے کی کوشش کرتا ہے۔
صارف کے تجربات
اس حوالے سے چند مثالیں دیکھیں کہ Facebook پر موجود لوگوں کو اصولوں کا نفاذ کیسا نظر آتا ہے، جیسے کہ: آپ کے خیال میں جس چیز کو Facebook پر نہیں ہونا چاہیے اس کی رپورٹ کیسے کی جاتی ہے، یہ کیسے بتایا جاتا ہے کہ آپ نے ہماری کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی کی ہے اور کسی کنٹنٹ پر وارننگ سکرین دیکھنا کیسا لگتا ہے۔
نوٹ: ہم ہمیشہ بہتری کی طرف گامزن ہیں، لہذا آپ یہاں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ اس سے تھوڑا پرانا ہو سکتا ہے جو ہم فی الحال استعمال کر رہے ہیں۔
صارف کا تجربہ
رپورٹ کرنا
صارف کا تجربہ
رپورٹ کے بعد ہونے والی بات چیت
صارف کا تجربہ
ہٹائے جانے کا تجربہ
صارف کا تجربہ
وارننگ سکرینز
ڈیٹا
کمیونٹی کے معیارات کے نفاذ کی تازہ ترین رپورٹ دیکھیں
نفاذ
ہماری پالیسیاں Facebook استعمال کرنے والے دنیا کے تمام صارفین کیلئے ایک ہی ہیں۔
جائزہ کار ٹیم
Facebook پر لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے 15,000 سے زائد جائزہ لینے والوں کی ہماری عالمی ٹیم ہر روز کام کرتی ہے۔
سٹیک ہولڈر انگیجمنٹ
بیرونی ماہرین، اکیڈمکس، NGOs اور پالیسی ساز افراد Facebook کمیونٹی کے معیارات سے باخبر رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
ممنوعہ اشیاء اور خدمات کے حوالے سے مدد حاصل کریں
اس بارے میں جانیں کہ اگر آپ کو Facebook پر کوئی ایسی چیز دکھائی دے جس سے ہماری کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی ہوتی ہو تو آپ کیا کر سکتے ہیں۔
ہمارے ہیلپ سنٹر پر جائیں