ممنوعہ تجارتی طرز عمل
پالیسی کی تفصیلات
تبدیلی کا لاگ
آج
پالیسی کا استدلال
ہمارا مقصد صارفین اور بزنسز کو ان کی رقم، جائیداد یا ذاتی معلومات کے حوالے سے دھوکہ دہی سے بچانا ہے۔ اس کام کیلئے ہم ایسے کنٹنٹ اور طرز عمل کو ممنوع قرار دیتے ہیں جس میں ممنوعہ تجارتی طرز عمل اپنانے والے عوامل شامل ہوں۔ اس میں جعلی ملازمت یا سرکاری پروگرام کی پیشکشیں، مشہور شخصیت اور برانڈ کا لالچ، سرمایہ کاری کی سکیمیں (بشمول ضمانت یافتہ منافع)، قرض سے چھٹکارا پانے اور کریڈٹ ٹھیک کرنے کی سکیمیں، جلدی سے امیر بنانے والی اور عطیہ کی سکیمیں، رومانوی سکیمیں اور خیراتی سکیمیں شامل ہیں۔
ہم لوگوں کو دھوکہ دہی اور دیگر ممنوعہ تجارتی طرز عمل کے بارے میں آگاہی بڑھانے، دوسروں کو تعلیم دینے اور ان کی مذمت کرنے کی اجازت دیتے ہیں، بشرطیکہ وہ حساس معلومات کو ظاہر نہ کریں یا انہیں فروغ نہ دیں۔
ممنوعہ دستاویزات اور مالیاتی سروسز سے متعلق پالیسیوں کیلئے، ممنوعہ اشیاء اور سروسز سے متعلق کمیونٹی کے معیارات دیکھیں۔
ہمارا نفاذ کامل نہیں ہے اور ہو سکتا ہے کہ ہم پالیسی کی تمام خلاف ورزیوں کا پتہ نہ لگا سکیں۔ اس بارے میں مزید جاننے کیلئے کہ دھوکہ دہی پر مبنی کنٹنٹ کو کیسے پہچانا جائے اور آپ اپنی حفاظت میں مدد کیلئے کیا کر سکتے ہیں، ہمارا جعل سازی سے تحفظ کا سنٹر ملاحظہ کریں۔
نفاذ
ہم مختلف طرح کی نفاذ کی کارروائیاں کر سکتے ہیں، جس میں کنٹنٹ اور اشتہارات کو ہٹانا، تقسیم کو کم کرنا، ایڈورٹائزنگ اکاؤنٹس پر پابندی لگانا، فیچرز کو محدود کرنا، توثیق کا تقاضہ کرنا یا اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنا بلا تحدید شامل ہیں۔ یہ کارروائیاں ہماری اپنی فعال سراغ رسانی کی تکنیک کا نتیجہ ہو سکتی ہیں، یا اس معلومات کی وجہ سے ہو سکتی ہیں جو ہمیں قابل اعتماد اداروں سے ملنے والی رپورٹس اور صارف کے فیڈ بیک سے حاصل ہوتی ہے (جسے ذیل میں بیان کیا گیا ہے)۔
صارف کا فیڈ بیک
صارف کے فیڈ بیک سے ہمیں ایسے تجارتی طرز عمل کی نشاندہی کرنے میں مدد ملتی ہے جو صارف کو خراب تجربات فراہم کرتے ہیں۔ ہم یکساں پیٹرنز یا غیر متناسب مقدار میں ملنے والے منفی فیڈ بیک جیسے سگنلز پر غور کرتے ہیں اور ہم ایڈورٹائزرز اور فروخت کنندگان کے ساتھ متعلقہ فیڈ بیک شیئر کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے کنٹنٹ اور کسٹمرز کی تسلی کو بہتر بنا سکیں۔ انتباہات کے باوجود جہاں منفی فیڈ بیک برقرار رہتا ہے، وہاں ہم مذکورہ بالا کارروائیاں کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ ذمہ دار اکاؤنٹس یا اداروں پر پابندی لگا سکتے ہیں یا انہیں غیر فعال بھی کر سکتے ہیں۔ مثلاً، اس میں درج ذیل طرز عمل پر نفاذ کرنا شامل ہے:
- گمراہ کن یا غیر معقول قیمتوں کا تعین۔
- ڈیلیوری نہ کرنا: ادائیگی ہو جانے کے بعد خریدی گئی پراڈکٹس یا سروسز ڈیلیور کرنے میں ناکامی۔
- پراڈکٹ کی غلط بیانی: ایسی پراڈکٹس یا سروسز کو فروغ دینا جو اس سے واقعی طور پر مختلف ہوں جو ایڈورٹائز کی گئی تھی، جس میں معیار میں نمایاں تضادات یا غلط اشیاء بھی شامل ہیں۔
- غیر مجاز چارجز: پیشگی اجازت یا واضح انکشاف کے بغیر کسٹمر کے پیمنٹ میتھڈ سے چارج وصول کرنا۔
- واپسی یا ریفنڈ کی پالیسیوں کی خلاف ورزی: بیان کردہ ریفنڈ یا واپسی کی پالیسیوں کے نفاذ میں ناکامی۔
- سبسکرپشن سے متعلق گمراہ کن طرز عمل: شرائط کے واضح انکشاف کے بغیر کسٹمرز کو مکرر پیمنٹ پلانز یا سبسکرپشن سروسز میں شامل کرنا۔
- ایسے لنکس جو بظاہر جائز کمرشل سائٹس پر لے جانے والے لگیں لیکن وہ دراصل دھوکہ دہی پر مبنی سائٹس پر لے جاتے ہیں۔
ہم درج ذیل کی اجازت نہیں دیتے:
تجارتی یا مالی فائدے کی خاطر لوگوں یا بزنسز کو گمراہ کرنے کیلئے دھوکہ دہی کے حربے استعمال کرنے والا کنٹنٹ، بشمول لیکن بلا تحدید:
ممنوعہ لون کنٹنٹ
اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- ایسی لون آفرز جن میں صارف کو لون حاصل کرنے کیلئے پیشگی فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
- ایسی لون آفرز جو حسب معمول منظوری کے معیار، جیسے کہ قرض لینے والے کی مالیاتی معلومات، کے کسی بھی تذکرے کے بغیر منظوری کی ضمانت دیتی ہیں۔
جوئے سے متعلق ممنوعہ کنٹنٹ
اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- حقیقی رقم والی جوئے کی سروسز کی پیشکشیں ("حقیقی رقم" حقیقی دنیا کی کرنسی ہے جسے حقیقی دنیا میں سامان یا سروسز خریدنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، بشمول ملکی کرنسیاں جیسے امریکی ڈالرز اور ورچوئل کرنسیاں جیسے بٹ کوائن):
- جن میں جیتنے کی ضمانت دی جائے۔
- جن سے کسی گیم یا میچ کے نتیجے میں دھاندلی کرنے کا اشارہ یا اعتراف شامل ہو
- جن میں میچ فکسنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے لوگوں سے درخواست کی جائے یا کسی میچ یا گیم کو فکس کرنے کے طریقے کے متعلق مدد یا تجاویز تلاش کی جائے
- جن میں دھوکہ دہی پر مبنی یا مبہم طریقوں سے جوئے کی سروسز کو فروغ دیا جائے (جیسے کہ جوئے کی پروموشنل تصویر/ویڈیو کے ساتھ غیر متعلقہ متن جوڑ دیا جائے)
- ایسی آفرز جن میں معروف دھوکہ دہ جوا فروخت کنندگان کی سروسز کو فروغ دیا جائے۔
سوشل کیسینو گیمز جن میں حقیقی رقم جیتنے کے مواقع کے بغیر جوئے کی نقالی کی جاتی ہے، وہ ہمارے کمیونٹی کے معیار برائے ممنوعہ اشیاء اور سروسز کے تحت آتی ہیں۔
ممنوعہ سرمایہ کاری والا کنٹنٹ
اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- سرمایہ کاری کے مواقع کی وہ آفرز جن میں سرمایہ کاری پر منافع ضمانت یافتہ یا بے خطر بتائے جائیں۔
- سرمایہ کاری کے مواقع کی وہ آفرز جن میں سرمایہ کاری پر منافع یا معاوضہ جزوی یا مکمل طور پر اس سکیم میں حصہ لینے کیلئے دوسروں کی بھرتی پر مبنی ہو۔
- سرمایہ کاری کے مواقع کی وہ آفرز جن میں کامیاب گزشتہ کارکردگی یا منافع کا دعویٰ کیا جائے یا ان کا حوالہ دیا جائے تاکہ مستقبل میں اسی طرح کے نتائج کی توقع پیدا کی جا سکے۔
- سرمایہ کاری کے مواقع کی وہ آفرز جن میں فوری منافع کا دعویٰ کیا جائے (مثلاً 24 گھنٹے سے کم وقت میں)۔
- "کیش فلپ"، "منی فلپ" یا اسی طرح کی اصطلاحات کے واضح تذکرے پر مشتمل فلپنگ یا چال یا حکمت عملی کے ذریعے کسی مخصوص رقم کو ایک بڑی رقم میں تبدیل کرنے کی پیشکش کی جائے۔
ممنوعہ خیراتی کنٹنٹ
اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- خیراتی مقاصد کی خاطر رقم یا ڈونیشنز کیلئے فریب آمیز درخواستیں۔
ممنوعہ رومانوی کنٹنٹ
اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- غیر جنسی صحبت یا تعلق کے ذریعے اور بدلے میں رقم یا اس کے مساوی کسی چیز کی پیشکش یا مطالبہ کر کے آن لائن رومانوی تعلقات قائم کرنے کی فریب آمیز کوششیں۔
برانڈ یا مشہور شخصیت کے لالچ پر مبنی ممنوعہ کنٹنٹ
اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- برانڈ کے نام سے ہونے والی دھوکہ دہی، جس میں کسی قائم شدہ بزنس یا ادارے کی نمائندگی کرنے، یا ان کی آواز میں بات کرنے کا جھوٹا دعویٰ کرنا شامل ہے، ساتھ ہی دھوکہ دہی یا جعل سازی کی کوشش میں لوگوں کو کنٹنٹ کے ساتھ انگیج ہونے کا لالچ دینے والے گمراہ کن حربے استعمال کرنا شامل ہے۔
- مشہور شخصیت کے نام سے ہونے والی دھوکہ دہی، جس میں کسی عوامی شخصیت کے نام، مشابہت یا تصاویر کو غلط طریقے سے استعمال کرنا شامل ہے، ساتھ ہی دھوکہ دہی یا جعل سازی کی کوشش میں لوگوں کو کنٹنٹ کے ساتھ انگیج ہونے کا لالچ دینے والے گمراہ کن حربے استعمال کرنا شامل ہے۔
جلدی سے امیر بنانے پر مشتمل ممنوعہ کنٹنٹ
اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- غیر واضح یا کم سے کم کوشش کے بدلے غیر حقیقی مالی انعام کے مواقع کی پیشکشیں۔
قابل ادراک، روحانی یا الیومیناتی کنٹنٹ
اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- کسی انجمن، مسلک، یا مذہبی فرقے (مثلاً، الیومیناتی برادری) میں رکنیت یا اس میں شامل ہونے کے بدلے قابل ادراک انعامات پیش کیے جائیں، جیسے کہ رقم، سامان یا سروسز جن کی کوئی مالیاتی قدر ہو، جس میں مادی، ڈیجیٹل اور ورچوئل کرنسیاں اور مادی یا ڈیجیٹل اشیاء اور سروسز شامل ہیں۔
- کالا جادو یا منتر یا جادوئی اشیاء (مثلاً منتر، شگون والی چیزیں، تعویذات، گنڈے، جادوئی دوائیں، جادوئی بٹوا وغیرہ) کے بدلے قابل ادراک انعامات پیش کیے جائیں۔
بیمہ سے متعلق ممنوعہ کنٹنٹ
اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- پیشگی فیس، مثلاً ایڈمنسٹریشن فیس یا ڈپازٹ کی درخواست کے ساتھ جھوٹے، بھاری رعایت والے بیمے کی پیشکشیں۔
- روایتی بیمہ فراہم کنندگان کے مقابلے میں بیمے پر بڑی بچت کے وعدوں کے ساتھ جھوٹے، بھاری رعایت والے بیمے کی پیشکشیں۔
ملازمت سے متعلق ممنوعہ کنٹنٹ
اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- ملازمتوں کی ایسی پیشکشیں جن میں آجر اور ملازمت کی تصریحات کے بارے میں کوئی معلومات نہ ہو، بلکہ صرف ملازمت کی خالی آسامیوں کا حوالہ دیا جائے۔
- گھر سے کام کرنے کی پیشکشیں لیکن جاب ٹائٹل سے اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ ملازم گھر سے کام نہیں کر سکتا۔
- ایسی ملازمتوں کی پیشکشیں جن میں پیشگی تنخواہ کے وعدے کیے جائیں۔
- ضمانت یافتہ ملازمتوں کی پیشکشیں۔
- ملازمتوں کی پیشکشیں جن میں ملازمت دینے سے پہلے پیشگی فیس کا مطالبہ کیا جائے۔
قرض سے چھٹکارے اور کریڈٹ ٹھیک کرنے پر مبنی کنٹنٹ
اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- ایک مقررہ مدت میں کسی خاص رقم سے قرض کو ختم یا کم کرنے کے وعدے۔
- تمام قرضوں کی وصولیوں یا مقدمات کو روکنے کے وعدے۔
- کریڈٹ رپورٹس سے کریڈٹ کی معلومات کو ہٹانے یا نئی "کریڈٹ شناخت" بنانے کے وعدے۔
عطیے پر مبنی ممنوعہ کنٹنٹ
اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- صارف کی طرف سے ذاتی یا مالیاتی معلومات شیئر کرنے کے علاوہ کسی بھی عمل کی ضرورت کے بغیر حقیقی رقم یا صارفی اشیاء (مثلاً الیکٹرانکس، گاڑیاں یا زیورات) کے ضمانت یافتہ انعام کی جھوٹی پیشکشیں۔
- سرکاری عطیات یا پروگراموں سے ملنے والی رقم کی جھوٹی پیشکشیں۔
ایڈوانس فیس پر مبنی ممنوعہ کنٹنٹ
اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- پیشگی فیس/وائر ٹرانسفر/پیمنٹ کے بدلے رقم کے جھوٹے وعدے۔
مذکورہ بالا کے باوجود، ہم ایسے کنٹنٹ کو ممنوع قرار نہیں دیتے جس میں کسی بھی حساس معلومات کو ظاہر کیے بغیر یا انہیں فروغ دیے بغیر دھوکہ دہی یا دیگر ممنوعہ تجارتی طرز عمل کے بارے میں دوسروں کی مذمت کی جائے، آگاہی بڑھائی جائے یا دوسروں کو تعلیم دی جائے۔
ہماری ممنوعہ تجارتی پریکٹسز کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کو ہٹانے کے علاوہ، ہمارے خودکار سسٹم غیر مطلوبہ رابطے اور جعل سازی کی ممکنہ سرگرمی کی نمائش کی شناخت اور حد بندی میں مدد کیلئے رویے کے مختلف اشاروں پر غور کرتے ہیں۔
- ہم رویوں کے امتزاج کی بنیاد پر اکاؤنٹس کو غیر فعال کر سکتے ہیں یا پراڈکٹس اور فیچرز (مثلاً، کچھ مخصوص اکاؤنٹس کو میسج کرنے کی اہلیت) تک رسائی کو محدود کر سکتے ہیں، جیسے کہ ان لوگوں کو غیر مطلوبہ میسجز بھیجنا جنہیں آپ فالو نہیں کرتے ہیں، جان بوجھ کر اپنی لوکیشن کو غلط طریقے سے پیش کرنا، یا ایسی کمیونٹیز (مثلاً پیجز) کا ایڈمن ہونا جنہیں ہم نے ہماری جعل سازی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے کے سبب ہٹا دیا ہے۔
مندرجہ ذیل کمیونٹی کے معیارات کیلئے، ہمیں نفاذ کی خاطر اضافی معلومات اور/یا سیاق و سباق کی ضرورت ہوتی ہے:
ہم وہ کنٹنٹ ہٹا سکتے ہیں:
- جو ایسی دھوکہ دہی یا جعل سازیوں پر مشتمل ہو جن کی اطلاع کسی قابل اعتماد ادارے نے دی ہو۔
- جس کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دہی پر مبنی حربوں سے، مثلاً کسی سرکاری ادارے یا نیوز آؤٹ لیٹ کی نقالی کر کے، یا سنسنی خیز یا مبالغہ آمیز دعووں سے طبقاتی کارروائی کے مقدمات میں حصہ لینے کیلئے بھرتی کیا جائے۔
- جس میں اداروں کو منظم دھوکہ دہی یا جعل سازی کے رویے میں حصہ لیتے ہوئے یا اس میں ملوث ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہو، جس میں دھوکہ دہی کا کام انجام دینے کے منصوبے میں ہماری سروسز پر متعدد اکاؤنٹس کا استعمال شامل ہے۔
ہم بصورت دیگر اس پالیسی کے تحت آنے والے کنٹنٹ کی اجازت دیتے ہیں جب کہ اسے مذمت، تعلیمی، آگاہی بڑھانے یا خبر رسانی کے سیاق و سباق میں پوسٹ کیا جائے۔
29 اکتوبر، 2026
Policy Rationale
We aim to protect users and businesses from being deceived out of their money, property, or personal information. To do so, we prohibit content and behavior that employ prohibited commercial practices. This includes false job or government program offers, celebrity and brand bait, investment schemes (including guaranteed returns), debt relief and credit repair schemes, get-rich-quick and giveaway schemes, romance schemes, and charity schemes.
We allow people to raise awareness of, educate others about, and condemn scams and other prohibited commercial practices, provided they do not reveal sensitive information or promote them.
For policies related to Prohibited Documents and Financial Services, see the Restricted Goods and Services Community Standards.
Our enforcement isn’t perfect, and we may not detect all policy violations. To learn more about how to spot deceptive content and what you can do to help protect yourself, visit our Scam Protection Center.
Enforcement
We may take a range of enforcement actions, including but not limited to removing content and ads, reducing distribution, restricting advertising accounts, limiting features, requiring verification, or disabling accounts. These actions may result from our own proactive detection, or be informed by reports from trusted entities and user feedback (described below).
User Feedback
User feedback helps us identify commercial practices that create poor user experiences. We consider signals such as consistent patterns or disproportionate volumes of negative feedback, and we share relevant feedback with advertisers and sellers so they can improve their content and customer satisfaction. Where negative feedback persists despite warnings, we may take the actions above, up to restricting or disabling the responsible accounts or entities. This includes taking enforcement on practices such as:
- Misleading or unreasonable pricing.
- Non-delivery: failure to deliver purchased products or services after payment has been made.
- Product misrepresentation: promoting products or services that materially differ from what was advertised, including significant discrepancies in quality or incorrect items.
- Unauthorized charges: charging a customer’s payment method without prior authorization or clear disclosure.
- Violation of return or refund policies: failure to honor stated refund or return policies.
- Deceptive subscription practices: enrolling customers in recurring payment plans or subscription services without clear disclosure of terms.
- Links that appear to lead to legitimate commercial sites but instead lead to scam sites.
We do not allow:
Content that uses deceptive tactics to mislead people or businesses for commercial or financial gain, including but not limited to:
Prohibited Loan Content
This includes:
- Loan offers requiring the user to pay an upfront fee to obtain a loan.
- Loan offers that guarantee approval without any mention of standard approval criteria, such as financial information from the borrower.
Prohibited Gambling Content
This includes:
- Offers of real money gambling services (“Real money” is real-world currency that can be used to buy goods or services in the real world, including national currencies such as U.S. Dollars and virtual currencies such as Bitcoin):
- with a guarantee of winning.
- implying or admitting to have rigged the outcome of a game or match
- soliciting people to enable match fixing or looking for help or tips on how to fix a match or game
- promoting gambling services in deceptive or obfuscated ways (such as unrelated text paired with a gambling promo image/video)
- Offers that promote services from known deceptive gambling vendors.
Social casino games that simulate gambling with no opportunity to win real money are covered by our Community Standard for Restricted Goods and Services.
Prohibited Investment Content
This includes:
- Offers of investment opportunities where returns on investment are guaranteed or risk-free.
- Offers of investment opportunities where returns on investment or compensation is partly or fully based on recruitment of others to participate in the scheme.
- Offers of investment opportunities claiming or referencing successful past performance or returns to create an expectation of similar future results.
- Offers of investment opportunities that claim quick returns (such as under 24 hours).
- Offers to turn a certain sum of money into a larger one through flipping or trick or strategy involving explicit mentions of “cash flip,” "money flip,” or similar terminology.
Prohibited Charity Content
This includes:
- Fraudulent requests for money or donations for charitable causes.
Prohibited Romance Content
This includes:
- Fraudulent attempts to establish online romantic relationships by seeking non-sexual companionship or relationship and offering or asking for money or its equivalent in exchange.
Prohibited Brand or Celebrity-Bait Content
This includes:
- Brand-bait scams, which involve falsely claiming to represent, or speak in the voice of, an established business or entity, together with misleading tactics to bait people into engaging with the content in an attempt to scam or defraud.
- Celebrity-bait scams, which involve falsely using the name, likeness, or imagery of a public figure, together with misleading tactics to bait people into engaging with the content in an attempt to scam or defraud.
Prohibited Get Rich Quick Content
This includes:
- Offers of opportunities of unrealistic financial reward for unclear or minimal effort.
Prohibited Tangible, Spiritual or Illuminati Content
This includes:
- Offers tangible rewards, such as money, goods, or services that have a monetary value including physical, digital and virtual currencies, and physical or digital goods and services for membership in or joining an association, cult, religious sect (for example, the Illuminati brotherhood).
- Offers tangible rewards for using black magic or spells or magical items (for example, spells, lucky charms, amulets, tokens, potions, magic wallet, etc.).
Prohibited Insurance Content
This includes:
- Offers of false, heavily discounted insurance with requests for an up-front fee, such as an administration fee or deposit.
- Offers of false, heavily discounted insurance with promises of significant savings on insurance compared to conventional insurance providers.
Prohibited Job Content
This includes:
- Offers of jobs containing no information about the employer and job specifications, simply referencing job vacancies.
- Offers of work from home but the job title implies the employee cannot WFH.
- Offers of jobs with advance promises of salary.
- Offers of guaranteed jobs.
- Offers of jobs with a demand for an advance fee before the job is granted.
Prohibited Debt Relief and Credit Repair Content
This includes:
- Promises to eliminate or reduce debt by a particular amount in a set period of time.
- Promises to stop all debt collections or lawsuits.
- Promises to remove credit information from credit reports or create new "credit identity."
Prohibited Giveaway Content
This includes:
- False offers of a guaranteed reward of real money or consumer goods (such as electronics, vehicles, or jewelry) without any action required by the user beyond sharing personal or financial information.
- False offers of money from government grants or programs.
Prohibited Advance Fee Content
This includes:
- Falsely promises money in exchange for an up-front fee/wire transfer/payment.
Notwithstanding the above, we do not prohibit content that condemns, raises awareness of, or educates others about scams or other prohibited commercial practices, without either revealing sensitive information or promoting them.
In addition to removing accounts that violate our Prohibited Commercial Practices policy, our automated systems consider a range of behavioral signals to help identify and limit unwanted contact and exposure to potential scam activity.
- We may disable accounts or restrict access to products and features (e.g. the ability to message certain accounts) based on a combination of behaviors such as sending unsolicited messages to people who you do not follow, deliberately misrepresenting your location, or being an admin of communities (e.g. Pages) we have removed for violating our scam policies.
For the following Community Standards, we require additional information and/or context to enforce:
We may remove content that:
- Involves frauds or scams that have been reported by a trusted entity.
- Recruits people to participate in class action lawsuits using deceptive tactics, such as impersonating a government entity or news outlet, or using sensationalist or exaggerated claims.
- Involves entities participating in or claiming to engage in organized fraud or scam behavior, including the use of multiple accounts on our services in concert to perpetrate fraudulent behaviors.
We allow content that is otherwise covered by this policy when posted in condemnation, educational, awareness raising, or news reporting contexts.