‏Meta کی املاک دانش اور لائسنسز استعمال کرنا

پالیسی کی تفصیلات

تبدیلی کا لاگ
پالیسی کا استدلال
‏Meta اپنی املاک دانش کے ڈویلپمنٹ، تحفظ اور مناسب استعمال کیلئے معقول وسائل فراہم کرتی ہے۔ اس پالیسی سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ Meta کی املاک دانش کو غیر قانونی طور پر، ہماری پیشگی تحریری اجازت کے بغیر، یا ایسے طریقے سے استعمال نہ کیا جائے جو ہمارے برانڈ ریسورس سنٹر کے مطابق نہ ہو۔
ایسا کنٹنٹ پوسٹ نہ کریں جس میں:
  • برانڈ کا استعمال:
    • ‏Meta کی پیشگی تحریری منظوری کے بغیر یا کسی ایسے طریقے سے Meta کے کاپی رائٹس یا ٹریڈمارکس کا استعمال کیا گیا ہو جسے Meta برانڈ ریسورس سنٹر میں ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
    • ‏Meta کے کسی بھی برانڈ کو اس طریقے سے پیش کیا گیا ہو جو اسے تخلیق کا سب سے ممتاز یا نمایاں فیچر بناتا ہو۔
    • ‏Meta کے برانڈ کے اثاثوں میں کسی بھی طرح سے مثلاً ڈیزائن یا رنگ تبدیل کر کے یا سپیشل ایفیکٹس یا اینیمیشن کا استعمال کرکے ترمیم کی گئی ہو۔
  • برانڈ کی تائید:
    • یہ ظاہر ہو کہ Meta کے کسی برانڈ نے اس مواد کی تائید کی ہے یا اس کے ساتھ کسی قسم کی پارٹنرشپ کی ہے، الّا یہ کہ Meta کی پیشگی تحریری اجازت حاصل ہو۔
    • یہ ظاہر ہو کہ Meta کے کسی برانڈ (جیسے Facebook، ‏Instagram یا WhatsApp)، ٹیکنالوجی یا پروگرام نے اس مواد کی تائید کی ہے یا اسے سپورٹ کیا ہے الّا یہ کہ Meta کی پیشگی تحریری اجازت حاصل ہو۔
  • کسی بھی پراڈکٹ کے صارف انٹرفیس کو اس انداز میں دکھایا گیا ہو کہ:
    • پراڈکٹ کی موجودہ ظاہری شکل، فیچرز یا فعالیت غلط دکھائی گئی ہو۔
    • سپیشل ایفیکٹس، انٹرفیرینس یا اینیمیشن شامل کرکے صارف انٹرفیس میں کسی بھی طرح سے ترمیم کی گئی ہو۔
    • یوزر انٹرفیس کے عناصر کو علیحدہ یا انفرادی طور پر استعمال کیا گیا ہو
    • موبائل یا ڈیسک ٹاپ جیسی متعلقہ ڈیوائس کے سیاق و سباق میں صارف انٹرفیس نہیں دکھایا گیا ہو۔
  • موسیقی یا دیگر مواد کو اس انداز میں استعمال کیا گیا ہو جس سے Meta کے موسیقی کے لائسنسنگ معاہدوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
  • ‏Meta کی ملکیت والا اور/یا خصوصی طور پر لائسنس یافتہ Facebook Watch کا مواد بغیر پیشگی تحریری منظوری کے سٹریم کیا گیا ہو۔
  • ‏Meta کی ملکیت والے حقوق املاک دانش کا استعمال پیشگی تحریری اجازت کے بغیر کیا گیا ہو۔
  • ایسی علامات کا استعمال کیا گیا ہو جو Meta کے ٹریڈمارکس سے ملتی جلتی ہوں۔
ہم ہٹا دیتے ہیں:
  • ایسے اکاؤنٹس جو اس پالیسی کی مکرر خلاف ورزی کرتے ہیں، نیز اکاؤنٹ کو ہٹانے کے بعد بنائے جانے والے نئے اکاؤنٹس۔
ہم Meta کی ملکیت والے اور/یا لائسنس یافتہ حقوق املاک دانش کا استعمال کرنے والے کنٹنٹ کی اجازت اس صورت میں دیتے ہیں جب:
  • ‏Meta کی طرف سے واضح تحریری اجازت ہو اور/یا
  • ‏Meta برانڈ ریسورس سنٹر.کی گائیڈ لائنز کے مطابق ہو۔
صارف کے تجربات
اس حوالے سے چند مثالیں دیکھیں کہ Facebook پر موجود لوگوں کو اصولوں کا نفاذ کیسا نظر آتا ہے، جیسے کہ: آپ کے خیال میں جس چیز کو Facebook پر نہیں ہونا چاہیے اس کی رپورٹ کیسے کی جاتی ہے، یہ کیسے بتایا جاتا ہے کہ آپ نے ہماری کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی کی ہے اور کسی کنٹنٹ پر وارننگ سکرین دیکھنا کیسا لگتا ہے۔
نوٹ: ہم ہمیشہ بہتری کی طرف گامزن ہیں، لہذا آپ یہاں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ اس سے تھوڑا پرانا ہو سکتا ہے جو ہم فی الحال استعمال کر رہے ہیں۔
صارف کا تجربہ
رپورٹ کرنا
صارف کا تجربہ
رپورٹ کے بعد ہونے والی بات چیت
صارف کا تجربہ
ہٹائے جانے کا تجربہ
صارف کا تجربہ
وارننگ سکرینز
نفاذ
ہماری پالیسیاں Facebook استعمال کرنے والے دنیا کے تمام صارفین کیلئے ایک ہی ہیں۔
جائزہ کار ٹیم
Facebook پر لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے 15,000 سے زائد جائزہ لینے والوں کی ہماری عالمی ٹیم ہر روز کام کرتی ہے۔
سٹیک ہولڈر انگیجمنٹ
بیرونی ماہرین، اکیڈمکس، NGOs اور پالیسی ساز افراد Facebook کمیونٹی کے معیارات سے باخبر رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
‏Meta کی املاک دانش اور لائسنسز استعمال کرنے کے تعلق سے مدد حاصل کریں
اس بارے میں جانیں کہ اگر آپ کو Facebook پر کوئی ایسی چیز دکھائی دے جس سے ہماری کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی ہوتی ہو تو آپ کیا کر سکتے ہیں۔
ہمارے ہیلپ سنٹر پر جائیں